ETV Bharat / bharat

Youth Arrested With Fake Certificate جعلی سرٹیفکیٹ کی مدد سے اگنی ویر کی بھرتی میں ملوث نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 9:03 PM IST

باغپت کے رہنے والے ایک نوجوان کو اگنی ویروں کے لئے بھرتی کے عمل کے دوران جعلی سرٹیفکیٹ کی وجہ سے پولیس نے اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ سے گرفتار کیا ہے۔ دستاویزات کی چھان بین کے دوران فوجی افسران کو ایک نوجوان کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔Youth Arrested With Fake Certificate

Youth Arrested With Fake Certificate
جعلی سرٹیفکیٹ کی مدد سے اگنی ویر کی بھرتی میں ملوث نوجوان گرفتار

نینی تال: اتر پردیش کے باغپت کے رہنے والے ایک نوجوان کو اگنی ویروں کے لئے بھرتی کے عمل کے دوران جعلی سرٹیفکیٹ کی وجہ سے پولیس نے اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ سے گرفتار کیا ہے۔ پتھورا گڑھ پولیس کے مطابق بدھ کو پتھورا گڑھ کے آرمی گراؤنڈ میں اگنی ویروں کی بھرتی جاری تھی۔ دریں اثناء دستاویزات کی چھان بین کے دوران فوجی افسران کو ایک نوجوان کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔Youth Arrested With Fake Certificate

اس کے بعد فوج کی طرف سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ فوج سے اطلاع ملنے کے بعد پتھورا گڑھ کے کوتوال منگل سنگھ جائے واقع پر پہنچے اور نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو چونکا دینے والی اطلاعات سامنے آئیں۔ ملزم سچن کشواہا، ساکن گاؤں سروڑا، تھانہ ڈوگھاٹ، تحصیل براوت، باغپت، یوپی نے بتایا کہ وہ فوج میں بھرتی ہونا چاہتا تھا، لیکن اس کی عمر مقررہ حد سے زیادہ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں عمر کی حد میں نرمی کی وجہ سے اس نے جعلی دستاویزات تیار کیں۔ کوتوال سنگھ نے بتایا کہ ملزم نے پتھورا گڑھ کی کنالی چنا تحصیل کے کنادھر گاؤں کے پتے پر انکت کمار کے بیٹے اوم سنگھ کے نام سے فرضی آدھار کارڈ تیار کروایا تھا۔ ملزم کے پاس سے مختلف ناموں اور نمبروں کے تین آدھار کارڈ اور ایک ہی تصویر والے دو مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ بھی ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Fake Certificate Case: اننت ناگ میں جعلی سرٹیفکیٹ ریکیٹ کا پردہ فاش

اتنا ہی نہیں ایڈمٹ کارڈ کے لیے استعمال کیے گئے ہائی اسکول کے سرٹیفکیٹ میں ہری دوار کا پتہ درج ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 465، 467، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.