ETV Bharat / bharat

Home Ministry Banned PFI سال 2022، پی ایف آئی پر پابندی کے لیے موضوع بحث رہا

سال 2022 تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) پر چھاپوں اور پابندی کے معاملے میں موضوع بحث رہا۔ حکومت نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام کے بعد پی ایف آئی پر 5 سال کی پابندی لگا دی۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس تنظیم پر کارروائی کی اصل وجہ کیا رہی۔ PFI Ban Notification

Popular Front of India
پی ایف آئی پر پابندی
author img

By

Published : Dec 25, 2022, 4:04 PM IST

حیدرآباد: 28 ستمبر 2022 کو مرکزی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا PFI پر پابندی لگا دی۔ حکومت ہند نے یہ کارروائی تنظیم کے دہشت گرد گروپوں کے ساتھ مبینہ روابط، ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے کی۔ حکومت نے تنظیم کی سرگرمیوں کو ملک کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔ اس کے تحت اس کی جائیدادوں کو ضبط کرنا، بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنا اور اس کی معمول کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی شامل ہے۔ پابندی کے بعد کئی ریاستوں میں تشدد کی خبریں بھی موصول ہوئی تھیں۔ Seizure of property of Popular Front of India

پابندی کے نوٹیفکیشن میں کیا ہے؟ مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایف آئی PFI اور اس سے ملحقہ اداروں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (UAPA) 1967 کے تحت پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جن تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ری ہیب انڈیا فاؤنڈیشن (RIF) اور کیمپس فرنٹ آف انڈیا شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں پابندی کی کئی وجوہات بتائی گئی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پی ایف آئی اور اس کی ایسوسی ایٹ تنظیمیں سماجی، اقتصادی، تعلیمی اور سیاسی تنظیموں کے طور پر کھلے کام کرتی ہیں لیکن وہ سماج کے ایک خاص طبقے کو بنیاد پرست بنانے کے خفیہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ اس کا ایسا کرنا جمہوریت کے تصور کو مجروح کرنا اور آئینی اتھارٹی اور ملک کے آئینی نظام کی شدید بے عزتی ہے۔ Popular Front of India

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 'پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیمیں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں، جو ملک کی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ان میں ملک کے عوامی امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے اور اس کی حمایت کرنے کی صلاحیت ہے اور اس کی سرگرمیوں سے ماحول خراب ہونے کا خدشہ ہے اسی لیے مرکزی حکومت نے اسے 'فوری اثر' سے 'غیر قانونی تنظیم' قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا قیام: سنہ 2006 میں قائم پاپولر فرنٹ آف انڈیا ایک غیر سرکاری سماجی تنظیم ہے۔ اس تنظیم کا مقصد ملک میں غریب اور پسماندہ لوگوں کے لیے کام کرنا اور ظلم و استحصال کی مخالفت کرنا ہے۔ پی ایف آئی کی تشکیل تین مسلم تنظیموں نیشنل ڈیموکریٹس فرنٹ آف کیرالہ، کرناٹک فورم فار ڈگنیٹی اور منیتا نیتی پسارائی تمل ناڈو میں انضمام کے بعد کی گئی تھی۔ یعنی پی ایف آئی کا پہلا اوتار پی ایف آئی این ڈی ایف ہے۔

سنہ 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد کو منہدم کیے جانے کے چند سال بعد کیرالہ میں قائم کی گئی تنظیم جنوب میں دو دیگر تنظیموں کے ساتھ ضم ہوگئی۔ اگلے چند سالوں میں اس نے ایک وسیع بنیاد تیار کر لی۔ پورے بھارت میں کئی تنظیمیں اس میں شامل ہوئیں۔ جس وقت پی ایف آئی پر پابندی لگائی گئی تھی اس وقت کیرالہ اور کرناٹک میں پی ایف آئی کی مضبوط موجودگی دیکھی جا رہی تھی۔ پی ایف آئی کے کارکنا ملک کی 20 سے زیادہ ریاستوں میں تھے اور اس کے ہزاروں ممبران سرگرم تھے۔

پی ایف آئی پہلی بار 2010 میں کیرالہ میں ایک کالج کے پروفیسر پر حملے کے بعد روشنی میں آئی تھی۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب کئی گروپوں نے ان پر ایک امتحان میں پیغمبر محمد ﷺ کے بارے میں توہین آمیز سوالات پوچھنے کا الزام لگایا۔ اگرچہ عدالت نے ان کے کچھ ارکان کو حملے کے لیے مجرم قرار دیا تھا لیکن پی ایف آئی نے کہا تھا کہ ان کا حملہ آوروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تاہم الزام عائد کیا جاتا ہے کہ یہ کالعدم تنظیم سیمی کی تبدیل شدہ شکل تھی۔ نام بدل کر اسی طرح کی سرگرمیاں کی جا رہی تھیں۔ سیمی پر حکومت نے 2001 میں پابندی لگا دی تھی۔

پی ایف آئی پر پابندی کا کیا مطلب ہے اور کس ایکٹ کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے: غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا ایکٹ یعنی UAPA دہشت گردی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف بھارت کا اہم قانون ہے۔ یہ حکومت کو کسی تنظیم کو 'غیر قانونی' یا 'دہشت گرد تنظیم' قرار دینے کی اجازت دیتا ہے۔ یو اے پی اے کی دفعہ 3 کے تحت حکومت کو کسی بھی تنظیم کو غیر قانونی قرار دینے کا اختیار حاصل ہے۔ ایک گزٹ نوٹیفکیشن کے علاوہ حکومت کو اس دفاتر پر ایک کاپی چسپاں کر کے یا 'منادی یا لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان' کر کے ایسا کر سکتی ہے۔

کسی تنظیم کو غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟ کسی تنظیم کو غیر قانونی تنظیم قرار دینے کے بعد اس کی ایک مخصوص مدت کے لیے رکنیت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ جائیدادیں بھی ضبط کر لی جاتی ہیں۔ یو اے پی اے کے سیکشن 7 کے تحت حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی غیر قانونی تنظیم کے فنڈز کے استعمال پر پابندی لگا سکتی ہے۔ سیکشن 8 کے تحت یہ حق ہے کہ غیر قانونی تنظیم کے زیر استعمال جگہوں کو ضبط کیا جا سکتا ہے۔ تاہم جس شخص یا تنظیم پر پابندی لگائی گئی ہے اسے حکم کے 15 دن کے اندر ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں درخواست دینے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی شخص جو 'ایسی (غیر قانونی) ایسوسی ایشن کا رکن ہے اور اس کے اجلاس میں حصہ لیتا ہے یا تعاون کرے تو قابل سزا جرم ہے۔ اسے دو سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔

غیر قانونی تنظیم کی تعریف کیسے کی جاتی ہے؟ یو اے پی اے UAPA کی دفعہ 2(1) (p) اسے ایک 'غیر قانونی ایسوسی ایشن' کے طور پر بیان کرتی ہے جس کا مقصد کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی یا جرم ہے جیسا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 153A یا 153B کے تحت بیان کیا گیا ہے - یعنی مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا اور ایسے الزامات لگانا، ایسے دعوے کرنا جو قومی یکجہتی کے منافی ہوں، اس کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ ایک غیر قانونی انجمن یا تنظیم وہ بھی ہے جو 'کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی یا مدد کرتی ہے، یا جس کے اراکین ایسی سرگرمی کرتے ہیں۔'

کسی تنظیم کو غیر قانونی قرار دینے کا طریقہ کار کیا ہے؟ یو اے پی اے کے سیکشن 4 کے تحت حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پابندی کی تصدیق کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے 30 دنوں کے اندر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ٹریبونل کو ایک اطلاع دے۔ وزارت کو قومی تحقیقاتی ایجنسی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور ریاستی پولیس فورسز کی طرف سے ملک بھر میں ایسی تنظیموں اور اس کے کیڈر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے ساتھ ٹریبونل کو معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.