سرینگر: عالمی سطح پر آج سے ثقافتی ہفتہ منایا جارہا ہے۔ اس تعلق جہاں ملک بھر میں مختلف پروگراموں اور خاص تقاریب عمل میں لایا جاتا ہے وہیں ہفتے کے روز سرینگر میں بھی ولڈ ہریٹیج ویک کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس حوالے محکمہ آرکائیوز، آرکالوجی اینڈ میوزیم کی جانب سے ایس پی ایس میوزیم میں ایک افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر نے خاص مہمان کے طور شرکت کی جبکہ مخلتف اسکولوں سے آئے ہوئے بچوں کی خاصی تعداد بھی تقریب پر موجود رہی۔ World Heritage Week in Srinagar
اس موقع پر متعلق محکمے نے اسکولی بچوں کے لیے تاریخ، ثقافت اور کلچر سے جڑی خاص چیزوں کی علاوہ کئی دیگر نادر اور انمول نمونے میں بھی بچوں کے مشاہدے کے لئے رکھی تھیں۔ ایس پی ایس میوزیم میں محفوظ ان تاریخی اور انمول نمونوں کو دیکھتے ہوئے بچوں نے بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ان چیزیں کے بارے میں ہم نے صرف کتابوں میں پڑھا تھا لیکن آج از خود مشاہدہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔
عالمی ثقافتی ہفتے پر منعقد اس تقریب پر ایک خاص نمائش میں نہ صرف کشمیر کے تاریخی یادگاروں بلکہ آثار قدیمہ کے طور محفوظ جگہوں اور عمارتوں کو فوٹوز کے ذریعے بچوں کو دکھائی گئیں۔ اس موقع پر ایس پی ایس میوزم کی کیوریٹر رابعہ قریشی کہتی ہیں کہ میوزم میں رکھے گئے صدیوں پرانے نادر نمونے نئی نسل کو اپنے ماضی کے بارے میں جانکاری فراہم کررہے ہیں۔ ایسے میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کو بھی میوزم کا دورہ کرنے کے لیے آنا چاہئیے۔
یہ بھی پڑھیں: Program on World Heritage Day: عالمی یوم ثقافتی ورثہ پر سوپور میں پروگرام
ایس پی ایس میوزم میں ہفتے بھر کے لیے مفت داخلہ رکھا گیا ہے۔ ایسے میں کوئی بھی شخص ایک ہفتے تک بنا کسی ٹکٹ کے ایس پی ایس میوزم کا دورہ کرکے ان نمونہ اور فن پارہ مشاہدہ کرسکتا ہے۔ محکمہ آرکائیوز، آرکالوجی اینڈ میوزیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر مشتاق احمد بیگ کہتے ہیں کہ ایس پی ایس میوزم کے علاوہ اولڈ سکریٹریٹ کے آرٹ میوزم میں بھی خاص نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں نہ صرف پرانے بلکہ جدید دور کے فن پاروں کو مشاہدہ کے لیے رکھا گیا ہے۔ یہ عالمی ثقافتی ہفتہ 19 سے 25 نومبر تک جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر بچوں نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا۔