کہا جاتا ہے کہ کم دوری کے لیے سائیکل cycle کا استعمال کرنا چاہئے، جو صحت کے لیے بھی فائدے مند رہے گی اور آلودگی بھی کم ہوگی۔
ساتھ ہی یہی سائیکل کبھی کبھی ایسے کام دے جاتی ہے جس کے لیے سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ خاص کر غریب افراد کے لیے۔
ملک میں کورونا وائرس کی پہلی لہر میں اچانک نافذ ہوئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں مزدور گھروں کی جانب رخ کر رہے تھے۔ اس دوران بہت سے ایسے تھے جو پیدل ہی گھروں کی طرف گامزن ہو گئے تو بہت سے ایسے بھی تھے جن کا سائیکل سہارا بنی۔
ایسی بہت سی مثالیں ہیں جن کا سائیکل سہارا بنی۔ انہی میں سے ہے ایک مثال ہے بہار ضلع کے دربھنگہ کی جیوتی۔ جس کی شناخت ' سائیکل گرل' کے طور پر ہوئی جو اپنی ہمت اور حوصلے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہوئی۔
دراصل جیوتی جو اپنے بیمار والد کو ہزاروں کلو میٹر کا سفر طے کرکے اپنے گھر لے کر پہنچی تھی۔ اس بہادر بیٹی کی داستاں سن کر لوگوں نے خوب تعریفیں بھی کیں اور مدد بھی۔
بتا دیں کہ جیوتی کے والد موہن پاسوان ہریانہ کے گروگرام میں ای رکشا چلاتے تھے لیکن ایک حادثے میں پیر میں چوٹ لگ جانے کے سبب وہ گھر میں بیٹھنے کو مجبور ہو گئے۔ اسی وقت عالمی وبا کورونا کے قہر نے دستک دی۔ ملک بھر میں اچانک نافذ ہوئے لاک ڈاؤن میں بھوک سے مرنے سے بچنے کے لیے مہاجر مزدور اپنے گھروں کی جانب نکلنے لگے۔ ایسے ہی حالات جیوتی اور اس کے والد کے ہوگئے اور نوبت فاقہ کشی تک آپہنچی۔ ان مشکل حالات میں جیوتی نے اپنے بیمار والد موہن پاسوان کو ایک پرانی سائیکل سے لے گھر لے جانے کا فیصلہ کیا۔
جب دنیا کورونا قہر سے ڈری ہوئی گھروں میں قید تھی، تب جیوتی اپنے بیمار والد کو سائیکل پر بٹھا کر سڑکوں پر سائیکل چلا رہی تھی اور 12 سے 13 سو کلو میٹر کا طویل سفر طے کرکے اپنے گھر دربھنگہ پہنچی۔
سائیکل گرل جیوتی کی بہادری کی داستاں سن کر ہر کوئی حیران تھا اور اس کی بہادری کا سلام کر رہا تھا۔
سائیکل گرل جیوتی کی اس بہادری کی داستاں ای ٹی وی بھارت نے دنیا کے سامنے پیش کی تھی۔ جیوتی کی اس بہادری کی تعریف ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے بھی کی تھی جس کے بعد جیوتی پوری دنیا میں مشہور ہوگئی تھی۔
جس کے بعد جیوتی کی بہادری کی خوب تعریفیں ہوئیں اور اس کی غربت کو دیکھتے ہوئے لوگوں نے خوب مدد کی۔
حالانکہ حال ہی میں جیوتی کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔
غور طلب ہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعے عالمی یوم سائیکل world bicycle day کا آغاز 3 جون 2018 سے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
telangana formation day: جانیں تلنگانہ یوم تاسیس کب اور کیوں منایا جاتا ہے؟
سائیکلنگ سے دل کی بیماری، فالج، کینسر اور ذیابیطس جیسی بیماریوں سے موت کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ہے۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ روزانہ 30 منٹ تک سائیکل چلانا صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔