ETV Bharat / bharat

سوپور بس اسٹینڈ میں تعمیراتی کام کا آغاز - r&b department

سوپور بس اسٹینڈ میں میگڈم بچھانے کا کام اگلے مہینے سے شروع کیا جائے گا۔ آج یہاں پر گڑھے بھرنے کا کام کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ڈرینیج سسٹم بھی تعمیر کیا جائے گا۔

سوپور بس اسٹینڈ میں تعمیراتی کام کا آغاز

author img

By

Published : May 6, 2021, 4:11 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور بس اسٹینڈ کے تاجروں اور ڈرائیوروں نے ای ٹی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ای ٹی وی چینل کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے لگاتار ہمارے اس جائز مطالبے کو ارباب اقتدار تک پہنچانے کیلئے ایک اہم رول نبھایا۔

سوپور بس اسٹینڈ میں تعمیراتی کام کا آغاز

معمولی بارش کی وجہ سے بس اسٹینڈ سوپور سمندر کی شکل اختیار کرلیتا تھا جس سے یہاں کی تاجر برادری کے ساتھ ساتھ راہگیروں کو بھی چلنے پھرنے میں کافی مشکلات پیش آتی تھیں لیکن آج بس اسٹینڈ سوپور میں تعمیر و مرمت کا آغاز ہوگیا ہے اور انتظامیہ نے باضابطہ طور پر کام شروع کردیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ آر اینڈ بی نے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان کو اب عملی جامہ پہنانے کے لیے حتمی شکل دیدی گئی ہے اور بس اسٹینڈ کے اندر ایک مکمل ڈرینیج سسٹم کی تعمیر کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔ اس سے بس اسٹینڈ کے اندر پانی جمع نہیں ہوگا۔

محکمہ آر اینڈ بی کے ایک اعلی افسر نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر کہا کہ پورے بس اسٹینڈ پر اگلے مہینے مکمل طور پر میگڈم بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا اور ساتھ ساتھ پانی کی نکاسی کے لیے ایک ڈرینیج سسٹم بھی تیار کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.