ETV Bharat / bharat

خاتون ہاکی ٹیم کا جنوری میں ارجنٹینا کا دورہ - دورے کا منصوبہ

بھارت کی خاتون ہاکی ٹیم جنوری 2021 میں ارجنٹینا کا دورہ کرے گی۔ تقریبا ایک برس کے طویل وقفے کے بعد ٹیم انڈیا کا یہ پہلا بین الاقوامی دورہ ہوگا۔ 25 کھلاڑیوں اور سات معاون عملہ کے کل کور گروپ سمیت ٹیم تین جنوری کو نئی دہلی سے ارجنٹینا کے لئے روانہ ہوگی اور یہاں 17 جنوری سے میزبان ٹیم کے خلاف آٹھ میچ کھیلے گی۔

خاتون ہاکی ٹیم کا جنوری میں ارجنٹینا کا دورہ

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 10:50 PM IST

بھارتی ہاکی ٹیم کی کپتان رانی نے اس دورے کے سلسلے میں کہاکہ اس دورے کا منصوبہ بہت احتیاط سے کھلاڑیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے اور ہم موجودہ کورونا وائرس وبا کے باوجود چیمپئن شپ کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ہاکی انڈیا اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی ) کے بہت شکر گزار ہیں۔

ہمارے پاس جولائی 2021 میں اولمپک کھیلوں کے لئے ٹوکیو پہنچنے سے پہلے 200 سے زیادہ دن کا وقت ہے اور ارجنٹینا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف میچ کھیلنا بہت اہم ہے۔

رانی نے کہا کہ' ٹیم اس موقع کے لئے کافی پرجوش ہے اور اس ٹور کو پوری شدت سے دیکھ رہی ہے۔ یہ موقع ہمیں اس سطح کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا جو ہم بنگلورو میں تقریبا پانچ ماہ طویل قومی کوچنگ کیمپ کے بعد کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: تیسرے ٹیسٹ میں روہت شرما کی واپسی پر سب کی نظریں

واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا نے تمام قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کو متاثر کرنے اور اچانک رکاوٹوں کا باعث بننے کے بعد، یہ پہلا موقع ہوگا جب اولمپک کھیلوں کی تیاری کرنے والی بھارت ہاکی ٹیم کو بین الاقوامی دورے کے لئے سفر کرنے کی سرکاری منظوری ملی ہے۔

۔یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.