ETV Bharat / bharat

ہریانہ: نکہت زرین کو گولڈ میڈل کے ساتھ بہترین باکسر کا ایوارڈ حاصل - ہسار ای ٹی وی بھارت خبر

نکھت زرین نے رِنگ میں انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گولڈ میڈل کے ساتھ ساتھ چمپیئن شپ 2021 کی بہترین باکسر کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

نکھت زریں
نکھت زریں
author img

By

Published : Oct 29, 2021, 7:41 AM IST

ہریانہ کے ہسار میں 5ویں ایلیٹ خواتین کی باکسنگ چمپیئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ جہاں 52 کلوگرام کے زمرے میں تلنگانہ کی نکہت زرین نے ہریانہ کی میناکشی کو 1-4 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ نکہت زرین نے رِنگ میں انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گولڈ میڈل کے ساتھ ساتھ چمپیئن شپ 2021 کی بہترین باکسر کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

نکہت

نکھت زریں

ملک کی بہترین باکسر 2021 کا ایوارڈ جیتنے والی قومی چمپیئن اور گولڈ میڈلسٹ نکہت زرین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس چمپیئن شپ میں ان کے لیے بہت سارے چیلنجز تھے۔ فائنل میچ بھی میزبان ہریانہ سے تھا۔

نکہت نے پہلی بار نیشنل چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے، اس لیے یہ گولڈ ان کے لیے بھی بہت خاص ہے۔ نکہت کا کہنا ہے کہ سال کا آغاز بہت اچھا ہوا، اب میں عالمی چمپیئن شپ میں تمغہ جیتنے کی پوری کوشش کروں گی۔

گولڈ میڈل جیتنے والی نکہت زرین نے اعتراف کیا کہ کورونا کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں کی فٹنس بہت متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں رہ کر بہت مشق بھی کی لیکن اگر آپ کچھ لینے کے لیے بھوکے ہیں تو آپ کو کوئی نہیں روک سکتا۔ نکہت نے کہا کہ مجھے نیشنل چمپیئن بننے کی بھوک تھی۔ اب میرا ہدف عالمی چمپیئن شپ میں بھارت کے لیے گولڈ میڈل جیتنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.