ETV Bharat / bharat

International Women’s Day 2022: خواتین زندگی کے مختلف شعبہ جات میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں

آٹھ مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یوم خواتین منانے کا مقصد خواتین کی قیادت، ان کے عزائم اور حوصلے کو سراہنا اور دنیا بھر میں ہر رنگ و نسل، ثقافت اور سماجی پسِ منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ India Celebrate World Women's Day

خواتین
خواتین
author img

By

Published : Mar 10, 2022, 2:25 PM IST

اورنگ آباد

یوم خواتین کے موقع پر ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے بیت الیتم میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں زندگی کے مختلف شعبوں میں کلیدی کردار ادا کرنے والی خواتین نے شرکت کی اور موجودہ حالات میں خواتین کو معاشرے میں صالح قدروں کو بنیاد پر پروان چڑھانے کے رول تعلق سے بات چیت کی۔ اس کے علاوہ ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔

Organizing Events on the Occasion of Women's Day Across the Country

اورنگ آباد

بنت حوا تنظیم اور کفیل ایجوکیشن سوسائٹی کے اشتراک سے منعقد اس پروگرام میں خواتین اور طالبات کے لیے تفریح اور کھیل کود کا سامان مہیا کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں مہندی ڈیزائن اور دیگر مقابلے ہوئے، ان مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا، پروگرام کی کنوینر فردوس فاطمہ ان سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔

رامپور

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے محمد علی جوہر یونیورسٹی میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ سب سے پہلے خواتین ٹیچرز نے ہندوستانی معاشرہ اور خواتین کے مسائل سے متعلق خطاب کیا۔ اس موقع پر شعبہ انگریزی کی پروفیسر ڈاکٹر رابعہ خان نے کہا کہ یوم خواتین تقریب کا اس مرتبہ کا مرکزی موضوع 'پائیدار کل کے لئے صنفی مساوات' ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ اثرات خواتین پر ہی پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ماحولیاتی اصلاحات میں خواتین کا اہم کردار نظر آتا ہے-

رامپور

وہیں بوٹنی شعبہ کی ڈاکٹر فرح رحمان نے کہا کہ خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا اہم رول ادا کر رہی ہیں۔ اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا ہے خواتین کسی سے کمتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہو اس کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ خواتین کو بھی برابری کا حصہ ملے

اس دوران لاء فیکلٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرصنوبر امیر نے خواتین کے حجاب سے متعلق تنازع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکولر ملک میں رہتے ہیں جہاں ہر کسی کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب خواتین کسی مرد کو نہیں بول سکتیں کہ وہ کیا پہنیں اور کیا نہیں پہنیں تو پھر مردوں کو یہ حق کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ خواتین پر پابندی عائد کریں۔

احمد آباد

یوم خواتین کے موقع پر ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کے جوہاپورا علاقہ میں ہوا محمد چاند ایجیوکیشن ٹرسٹ اور ہما ایونٹ آرگنائزیشن کی جانب سے خواتین کا اعزاز کیا گیا.

احمد آباد

اس تعلق سے ہوا محمد چاند ایجیوکیشن ٹرسٹ کے صدریونس بیلم نے کہا کہ ہماری تنظیم گزشتہ 20 سالوں نے تعلیم و تربیت پر کام کر رہی ہے۔ ایسے میں آج یوم خواتین کے موقع پر ہم نے 30 سے زائد خواتین کو مومینٹو دے کر انہیں اعزاز سے نوازا ہے، اوراسناد دے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

وہیں ایوارڈ حاصل کرنے والی سماجی کارکن نور جہاں دیوان نے کہا کہ ہم یوم خواتین کو سبھی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہوا محمد چاند ایجیوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے احمدآباد کے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والے خواتین کو ایوارڈ دیا گیا اس کے لیے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں.

بنگلور

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں نیشنل ویمینز فرنٹ کی جانب سےمنعقد ایک پروگرام میں کئی ایم شخصیات کے ساتھ معروف سماجی کارکن نیتیشا کرشنا سوامی نے شرکت کی.

بنگلور

خواتین کے حقوق کے متعلق ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے نیتیشا نے بتایا کہ ملک بھر میں خواتین پر ظلم و زیادتی کے واردات پیش آرہے ہیں اور حکومتیں خواتین پر ہورہے جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہورہی ہیں۔

نیتیشا نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندرہ مودی کا نعرہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ زمینی سطح پر نافذ ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

یادگیر

یوم خواتین کے موقع ریاست کرنا ٹک کے ضلع یادگیر میں وومین انڈیا موومنٹ شاہ پور تعلقہ ضلع یادگیر کی جانب سے پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر پروفیسر سیدہ سعدیہ بیگم نائب صدر شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، منور بانو ضلع سیکرٹری ومین انڈیا موومنٹ، نزہت فاطمہ ریاستی رکن ومین انڈیا مومنٹ شاکر بیگم یادگیر ضلع صدر، ڈاکٹر حنا ضلع رکن، محترمہ عالمہ جویریا بیگم، عالمہ رفعت بیگم، نئے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

یادگیر

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیدہ سعدیہ بیگم نائب صدر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ عورت کو قدرت نے جذبات و احساسات اور صبر کے معاملے میں نمایاں مقام عطا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عورت اولاد کو پیدا کرتی ہے نسل انسانی کو آگے بڑھانے کا کام اللہ تعالی نے عورت کو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں خواتین کو لے کر کئی مسائل پیدا ہوگئے ہیں لیکن اس ملک کی تمام خواتین کو کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتی کیوں نہ ہو مگر معاشرہ میں خوشحالی معاشرے کی ترقی خواتین سے ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.