ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: چوروں نے خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا - woman beaten to death by thieves

معاملہ دیوی کوتوالی حلقے کے مجیب پور شیخ پور گاؤں کا ہے۔ یہاں کی چندراوتی نامی ایک خاتون کے گھر پر گزشتہ رات چوروں نے حملہ کردیا۔ گھر میں موجود چندراوتی اور اس کے دو بیٹوں اور بہو نے جب شور مچانے کی کوشش کی تو چوروں نے ڈنڈوں سے چاروں کو خوب پیٹا۔

crime news
crime news
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 12:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی کے دیوی کوتوالی حلقے میں گزشتہ رات چوروں نے چوری کے دوران ایک خاتون کو ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ چوروں کے اس حملے میں ہلاک ہوئی خاتون کے دو بیٹے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ دونوں کا علاج ضلع ہسپتال میں جاری ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

crime news

معاملہ دیوی کوتوالی حلقے کے مجیب پور شیخ پور گاؤں کا ہے۔ یہاں کی چندراوتی نامی ایک خاتون کے گھر پر گزشتہ رات چوروں نے حملہ کردیا۔ گھر میں موجود چندراوتی، اس کے دو بیٹوں اور بہو نے جب شور مچانے کی کوشش کی تو چوروں نے ڈنڈوں سے چاروں کو خوب پیٹا۔

چوروں کی اس پٹائی میں چندراوتی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کے دونوں بیٹے شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد چور لوٹ پاٹ کر کے فرار ہو گئے۔ اطلاع پر پہونچی پولیس نے دونوں کو ضلع ہسپتال میں منتقل کرایا. جن کا علاج ابھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:۔ بارہ بنکی: موبائل چور گروہ کے دو ارکان گرفتار

وہیں اس معاملے میں پولیس نے متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے اعلی افسران نے موقع واردات کا دورہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.