ETV Bharat / bharat

Uttar Pradesh Assembly Election 2022: کیا کسان بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست کو پیچھے دھکیل دیں گے؟ - کیا کسان بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست کو پیچھے دھکیل دیں گے

اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کرشنا جنم بھومی کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ ایودھیا میں بھگوان رام کے مندر کی طرز پر ایک عظیم الشان کرشنا مندر کی تعمیر کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان تمام فرقہ وارانہ مسائل کے درمیان بی جے پی ان کسانوں تک بھی پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے جو تین متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران 700 سے زیادہ کسانوں کی موت پر ناراض ہیں۔ پڑھیں ای ٹی وی بھارت کے لیے سینئر صحافی اتل چندرا کا یہ خاص کالم۔ Farmers Rules in up Election

کیا کسان بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست کو پیچھے دھکیل دیں گے؟

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 11:12 AM IST

اترپردیش میں جس طرح سے انتخابی مہم چل رہی ہے۔ اس سے مغربی اتر پردیش میں انتخابات پولرائزیشن کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔ چاہے وہ کیرانہ سے ہندوؤں کی ہجرت کے بارے میں ہو یا 2013 کے مظفر نگر فسادات کے بارے میں۔ متھرا میں کرشنا جنم بھومی کا حوالہ یا دیوبند میں اے ٹی ایس سینٹر کا سنگ بنیاد رکھنا، ان تمام واقعات میں قوم پرستی پر توجہ مرکوز کی گئی اور ان سب کا مرکز ی موضوع 'مسلم کارڈ' ہے جسے بی جے پی ہندوؤں کو اپنے خیمے کی جانب راغب کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔Muslims Rules in UP Election

شاملی ضلع کے کیرانہ سے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان حکم سنگھ نے ہندوؤں کی ہجرت کا معاملہ اٹھایا تھا، جس کا مقصد ہندو ووٹوں کو مضبوط کرنا اور جاٹوں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پیدا کرنا تھا۔ بعد میں یہ ایک لاء اینڈ ارڈر کا مسئلہ بن گیا جس میں کچھ بھی فرقہ وارانہ نہیں تھا۔

تاہم بی جے پی اس مسئلے کو زندہ رکھنا چاہتی ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ جاٹ اور مسلمان سماج وادی پارٹی-راشٹریہ لوک دل اتحاد کو ووٹ نہ دیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گھر گھر جا کر مہاجر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ کیرانہ کے لوگ اب خوف کے سائے میں نہیں رہ رہے ہیں۔ مسلمانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مبینہ طور پر کہا کہ 'وہ کیرانہ کے ذریعے یہاں کشمیر بنانے کا خواب دیکھ رہے تھے۔

یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کرشنا جنم بھومی کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ ایودھیا میں بھگوان رام کے مندر کی طرز پر ایک عظیم الشان کرشنا مندر کی تعمیر کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان تمام فرقہ وارانہ مسائل کے درمیان بی جے پی ان کسانوں تک بھی پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے جو تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران 700 سے زیادہ کسانوں کی موت پر ناراض ہیں۔ کسان اس بات سے بھی ناراض ہیں کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے کی ایکس یو وی نے لکھیم پور کھیری میں کئی کسانوں کو کچل دیا۔ وہ مبینہ طور پر ایکس یو وی چلا رہے تھے، لیکن وزیر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

آر ایل ڈی کے سربراہ جینت چودھری نے بی جے پی کی سیاست کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "جناح نہیں، لیکن گنا جیتے گا۔" یہ ایک طرح سے مغربی اترپردیش کی کہانی کا خلاصہ ہے۔ مسلمان بی جے پی سے خوفزدہ ہیں، جاٹ جو اب تمام مسلمانوں کو دشمن اور کسان کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں۔ بنیادی طور پر جاٹ بی جے پی کو زرعی قوانین کے لیے معاف کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں جس کے لحاظ سے صورتحال بی جے پی کے خلاف ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امت شاہ اس علاقے میں ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے کافی محنت کر رہے ہیں۔

بی جے پی کے لیے فائدہ یہ ہے کہ بہت سے مسلمان میدان میں ہیں۔ ایس پی- آر ایل ڈی، بہوجن سماج پارٹی اور ایم آئی ایم نے مغربی یوپی کے اضلاع میں مسلم امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ یہاں 10 فروری سے پہلے تین مرحلوں میں پولنگ ہونی ہے۔ ایس پی آر ایل ڈی اتحاد نے 13 مسلمانوں اور بی ایس پی نے 17 کو میدان میں اتارا ہے۔ پہلے مرحلے میں جہاں 58 سیٹیں داؤ پر لگی ہیں، وہیں آٹھ سیٹیں ایسی ہیں جہاں ایس پی-آر ایل ڈی اور بی ایس پی نے مسلمانوں کو ٹکٹ دیا ہے۔ مسلم ووٹوں کے تقسیم ہونے کا امکان ہے، بی جے پی کی توجہ اقلیتی برادری پر ہے۔ اگر وہ بی ایس پی کو ووٹ دیتے ہیں تو ایس پی کو او بی سی ووٹوں کو جوڑنے کا فائدہ نہیں ملے گا۔ مایاوتی کو بی جے پی کی بی ٹیم سمجھا جا رہا ہے۔ وہ بھلے ہی الیکشن نہ جیت پائیں، لیکن وہ ایس پی کے ووٹ کاٹ کر اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اکھلیش یادو بھی جیت نہ پائے۔ ووٹوں میں اسی طرح کی تقسیم نے 2017 میں بی جے پی کی مدد کی۔

اکھلیش یادو اور جینت یادو کو اسد الدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم سے بھی مقابلہ کرنا ہے جس نے مولانا عمیر مدنی کو میدان میں اتارا ہے، جن کے دادا ارشد مدنی دارالعلوم دیوبند کے پرنسپل ہیں۔ مولانا عمیر کے چچا مولانا محمود مدنی جمعیۃ علماء ہند کے صدر ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کی طرف سے پانچ دیگر مسلمانوں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ مولانا عمیر دیوبند سے الیکشن لڑیں گے۔

مرادآباد اور سنبھل میں 47.12 فیصد مسلمان ہیں۔ بجنور میں وہ 43.3 فیصد، مظفر نگر اور شاملی میں 41.30 فیصد اور امروہہ میں 40.78 فیصد ہیں۔ پہلے مرحلے میں جن اضلاع میں پولنگ ہوگی--- کیرانہ، ہاپوڑ، مظفر نگر، علی گڑھ، بلند شہر اور غازی آباد یہ اضلاع بھی جن کی مسلم آبادی 20 فیصد یا اس سے زیادہ ہے۔ یہ مسلم ووٹوں کو فیصلہ کن بناتا ہے۔

کسان رہنما اور بھارتیہ کسان یونین کے میڈیا انچارج دھرمیندر ملک مسلمانوں کی بات نہیں کرتے۔ پچھلے مہینے کے شروع میں انہوں نے کہا تھا کہ انتخابات بی جے پی کے حامی اور مخالف ووٹروں کے درمیان ہوں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے سال بھر کے احتجاج نے انہیں بی جے پی کے خلاف کر دیا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بی جے پی 2017 کے انتخابات میں اپنی کارکردگی کو دہرانے میں ناکام رہے گی جب اس نے خطے کی 70 میں سے 51 سیٹیں جیتی تھیں۔ یہ حکمراں پارٹی کے چانکیا امت شاہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہوگا، جو مغربی یوپی کو ایس پی کے ہاتھ میں جانے سے بچانے کے لیے تمام حربے آزما رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.