ETV Bharat / bharat

Women's Day: عالمی یومِ خواتین کا مقصد کیا ہے؟ - خواتین کا عالمی دن

عالمی دن منانے کے موقع پر ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے حق کی جنگ لڑی، اس دن دنیا بھر میں مختلف ممالک کی ہزاروں تنظیمیں خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے پروگرامز اور تقاریب، سیمینارز اور مباحثوں کا اہتمام کرتی ہیں۔ Importance Of Women's Day

عالمی یوم خواتین کا مقصد کیا ہے؟
author img

By

Published : Mar 8, 2022, 7:50 AM IST

خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ خواتین کا عالمی دن ملک کے مختلف علاقوں میں منایا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں خواتین کے کردار اور کامیابیوں پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔ اس دن کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ Purpose of International Women's Day

خواتین کی معاشرے میں اہمیت بتانے کے لیے جہاں دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین کا جشن منایا جاتا ہے، تو وہیں خواتین نے ثابت بھی کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

عالمی یوم خواتین کا مقصد کیا ہے؟
عالمی یوم خواتین کا مقصد کیا ہے؟

عالمی دن منانے کے موقع پر ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے حق کی جنگ لڑی، اس دن دنیا بھر میں مختلف ممالک کی ہزاروں تنظیمیں خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے پروگرامز اور تقاریب، سیمینارز اور مباحثوں کا اہتمام کرتی ہیں۔

یوم خواتین کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک مثلاً روس، ویت نام، چین اور بلغاریہ میں یوم خواتین پر عام تعطیل ہوتی ہے، یہ دن خواتین کی 'جدوجہد' کی علامت ہے۔

سنہ 1908 میں 15ہزار محنت کش خواتین نے تنخواہوں میں اضافے، ووٹ کے حق اور کام کے طویل اوقات کے خلاف نیویارک میں احتجاج کیا اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کی۔

آپکو بتادیں کہ تقریباً سو سال قبل نیو یارک میں کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں مسلسل دس گھنٹے کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے اوقات میں کمی اور اجرت میں اضافے کے لیے آواز اٹھائی، تو ان پر پولیس نے نہ صرف وحشیانہ تشدد کیا بلکہ ان خواتین کو گھوڑوں سے باندھ کر سڑکوں پر گھسیٹا۔

اس بربریت اور تشدد کے بعد بھی خواتین نے جبری مشقت کے خلاف تحریک جاری رکھی۔

خواتین کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں سنہ 1910 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 17 سے زائد ممالک کی تقریباً سو خواتین نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں ہی عورتوں پر ہونے والے ظلم واستحصال کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے سنہ 1656 میں 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔

سنہ 1909 میں امریکہ کی سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے پہلی بار عورتوں کا قومی دن 28 فروری کو منایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.