ETV Bharat / bharat

کورونا سے بچاؤ کے لیے سینوفرما ویکسین کا اندراج - etv bharat urdu khabar

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے چینی کمپنی سینوفارم کی کووڈ ویکسین کو تمام ممالک میں ہنگامی طور پر استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے سینوفرما ویکسین کا اندراج، ڈبلیو ایچ او نے ہنگامی استعمال کی دی اجازت

author img

By

Published : May 8, 2021, 8:42 AM IST

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ہنگامی استعمال کے لیے چینی کمپنی سینوفارم کی کووڈ ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ یہ عالمی ادارہ صحت سے منظوری حاصل کرنے کے لئے چین کی طرف سے پہلی کووڈ ویکسین ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ کوویکس رول آؤٹ کے تحت سینوفر کووڈ ویکسین کو تمام ممالک میں ہنگامی استعمال کے لیے درج کرلیا گیا ہے۔ یہ ویکسین چین سمیت متعدد ممالک میں پہلے ہی دی جا چکی ہے۔

سینوفارم کی کورونا ویکسین چین سمیت 42 ممالک میں پہلے ہی لوگوں کو دی گئی ہے۔ ان میں عراق، ایران، مصر، پاکستان، متحدہ عرب امارات جیسے ممالک شامل ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے قبل ازیں فائزر اور بائیوٹیک کی جانب سے تیار کردہ کورونا ویکسین کے ساتھ ایسٹر زینیکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.