عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایسٹرو زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی کوویڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی مدد سے لاکھوں خوراکیں دنیا بھر کے ممالک تک پہنچ سکیں گی۔
اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسی نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور جنوبی کوریا کے ایسٹرو زینیکا ایس کے بائیو کے ذریعہ بنائے جانے والے ایسٹروزینیکا ویکسین کو ہنگامی منظوری دے دی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے بتایا کہ یہ ویکسین کو ویکس پروگرام کے تحت دنیا بھر کے بہت سارے ممالک میں دی جائے گی۔ ایسی صورتحال میں ڈبلیو ایچ او کوویکس پروگرام کے تحت غریب ممالک میں کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔
عالمی ادارہ صحت کے ذریعے ایسٹرو زینیکا کے کوویڈ 19 ویکسین کو ملی منظوری کے بعد اس کی غریب ممالک تک اس کی ریاسئی کو یقینی بنایا جائے گا۔