نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 سے ٹھیک پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی مقبولیت کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے تین ہندی بولنے والی ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بڑی جیت درج کی۔ بی جے پی کی اہم حریف کانگریس کو راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بڑا دھچکا لگا اور وہ ان دونوں ریاستوں میں اپنی حکومت کھو بیٹھی لیکن پارٹی نے جنوب کی ایک اہم ریاست تلنگانہ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔
بی جے پی، جس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت کے رتھ پر سوار ہوکر چاروں ریاستوں میں الیکشن لڑا، اس نے راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس سے اقتدار چھین لیا اور اس بار اپنے پرانے گڑھ مدھیہ پردیش میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا اورپارٹی اقتدار مخالف لہر کے اندازوں کو جھٹلاتے ہوئے دوتہائی سے بھی زیادہ سیٹیں جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات 2023 میں ووٹوں کی گنتی ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے مطابق سیٹوں کے حوالے سے پارٹی کی حتمی پوزیشن کچھ اس طرح ہے۔
مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 2023
کل نشستیں: 230
- بھارتیہ جنتا پارٹی: 163
- کانگریس: 66
- بھارت آدیواسی پارٹی: 01
راجستھان اسمبلی انتخابات 2023
کل نشستیں: 200
انتخابات منعقد ہوئے: 199 (کرن پور اسمبلی حلقہ میں امیدوار کی موت کے بعد پولنگ ملتوی)
- بھارتیہ جنتا پارٹی: 115
- کانگریس: 69
- بہوجن سماج پارٹی: 02
- نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی: 01
- بھارت آدیواسی پارٹی: 03
- راشٹریہ لوک دل: 01
- آزاد امیدوار: 08
تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023
کل نشستیں: 119
- کانگریس: 64
- بھارت راشٹرا سمیتی: 39
- بھارتیہ جنتا پارٹی: 08
- آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین: 07
- کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا: 01
چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات 2023
کل نشستیں: 90
- بھارتیہ جنتا پارٹی: 54
- کانگریس: 35
- گونڈوانا ریپبلک پارٹی: 01
میزورم اسمبلی انتخابات 2023
کل نشستیں: 40
- زیڈ پی ایم: 27
- ایم این ایف: 10
- بی جے پی: 02
- کانگریس: 01