فیس بک، وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام کے سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں صارفین پریشان رہے۔ یہ تینوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم تقریباً آدھے گھنٹے تک بند رہے۔ یہ دیکھ کر لوگوں نے اس کی شکایت کرنا شروع کردیا۔ لوگوں نے ٹویٹر پر اس کے بارے میں بہت کچھ لکھا۔ تقریبا آدھے گھنٹے کے بعد جب وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام بحال ہوئے تو لوگوں نے سکون کی سانس لی۔
وہاٹس ایپ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا ہے کہ سرور 45 منٹ تک ڈاؤن رہا، آپ کے صبر کا شکریہ۔
واضح رہے کہ فیس بک کے پاس انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ سوشل میڈیا ایپ کا مالکانہ حق ہے۔ ایسی صورتحال میں ٹویٹر واحد حریف کمپنی ہے۔ جب انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ ڈاؤن تھے تو لوگوں نے ٹویٹر پر جا کر ان کا مذاق اڑایا۔