- 1648۔ سوئٹزرلنڈر آزاد ہوا ۔آج ہی کے دن قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
- 1672۔ بھارت میں برطانوی قانون کا نفاذ، عدالتی نظام کا قیام عمل میں آیا۔
- 1774۔ سائنس داں پرسٹلے نے آکسیجن کی دریافت کی۔
- 1831۔ ٹمسن ندی پر بنا لندن برج آمدورفت کے لئے کھولا گیا ۔
- 1834۔ انگلینڈ میں غلامی کی روایت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
- 1838۔ برطانیہ نے باہماس میں غلاموں کو آزاد کیا۔
- 1861۔ برازیل میں وفاقی نظام حکومت کا نفاذ ہوا۔
- 1867۔ امریکہ میں سیاہ فام لوگوں نے پہلی بار ووٹ ڈالے۔
- 1876 ۔ کولوراڈو امریکہ کا 38 واں صوبہ بنا۔
- 1882۔ بھارت رتن ایوارڈ یافتہ عظیم مجاہد آزادی پرشوتم داس ٹنڈن کی پیدائش اترپردیش کے الہ آباد میں ہوئی۔
- 1883۔ برطانیہ میں بین الاقوامی ڈاک خدمات شروع کی گئی۔
- 1953۔ ملک میں تمام ایئرلائنوں کو نیشنالائیزکیا گیا ۔
- 1955۔ سابق کرکٹر ارون لال کا مرادآبادمیں جنم ہوا۔
- 1957 ۔ نیشنل بک ٹرسٹ کا قیام عمل میں آیا۔
- 1958۔آچاریہ بھاوے کو رمن میگسیسے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
- 1960۔ پاکستان کی دارالحکومت کراچی سے تبدیل کرکے اسلام آباد کردی گئی۔
- 1975۔ دربا بنرجی دناو کی پہلی کمرشل پائلٹ بنیں۔
- 1982۔ اسرائیل نے لبنان کی راجدھانی بریوت پر اندھا دھند بمباری کی۔
- 1992۔ وزیر اعظم نرسمہا راؤ نے ویزاگ اسٹیل پلانٹ قوم کے لئے وقف کیا۔
- 1999۔ بنگالی اور انگریزی مصنف نارد سی چودھری کا برطانیہ میں انتقال ہوا۔
- 2006۔ جاپان نے زلزلہ سے متعلق پیگود الرٹ پہلی خدمات شروع کی۔
- 2008۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایینس (آئی اے ای اے) بورڈ نے بھارت کے خصوصی نگرانی سمجھوتے کو ہری جھنڈی دکھائی۔
- 2012 ۔ فلپائن، تائیوان اور چین میں آئے ساولا طوفان میں 82 افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ لوگ بے گھر ہوئے۔
یو این آئی۔