ETV Bharat / bharat

Weyan Village Vaccinated: ووین ملک کا پہلا گاؤں جہاں تمام بچے ویکسینیٹڈ ہیں - ووین میں پوری آبادی کو کورونا ویکسین دی گئی

ضلع صدر مقام سے 28 کلومیٹر دور مشہور ہرمکھ چوٹیوں کے دامن میں واقع ووین تک پہنچنے کے لئے طبی عملے کے اہلکاروں کو قریب چودہ کلو میٹر کی مسافت پیدل طے کرنی پڑی تاکہ کم عمر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی ویکسینیشن کو ممکن بنایا جا سکے۔Weyan Village Vaccinated

ووین ملک کا پہلا گاؤں جہاں تمام بچے ویکسینیٹڈ ہیں

author img

By

Published : Jan 21, 2022, 1:16 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا ایک دور افتادہ گاؤں ووین ملک کا پہلا گاؤں بن گیا ہے جس کی 15 برس اور اس سے زیادہ عمر کی پوری آبادی کورونا ویکسینشن کر دئے گئے ہیں۔Weyan Village Vaccinated

ضلع صدر مقام سے 28 کلومیٹر دور مشہور ہرمکھ چوٹیوں کے دامن میں واقع ووین تک پہنچنے کے لئے طبی عملے کے اہلکاروں کو قریب چودہ کلو میٹر کی مسافت پیدل طے کرنی پڑی تاکہ کم عمر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی ویکسینیشن کو ممکن بنایا جا سکے۔

ووین 170 کنبوں پر مشتمل گاؤں ہے جہاں گجر برادری کے لوگ آباد ہیں اور اس گاؤں میں ابھی بھی قریب چار فٹ برف جمع ہے۔

بلاک میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر مسرت اقبال نے کہا کہ اس گاؤں کا ضلع صدر مقام کے ساتھ کوئی رابطہ سڑک نہیں ہے اور نہ کمیونکیشن کا کوئی بندوبست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بانڈی پورہ سے ایک طبی ٹیم کو روانہ کرنی پڑی جس نے وہاں 56 نوجوانوں کو ویکسین لگائے۔

افسر نے کہا کہ طبی عملے کو وہاں پیدل جانا پڑا اور انہوں نے تین دن گاؤں میں ہی قیام کرکے صد فیصد نوجوانوں کی ویکیسنیشن کو ممکن بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس گاؤں میں ابھی بھی قریب چار فٹ برف جمع ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Covid Cases in JK: جموں و کشمیر میں کورونا بے قابو، ایک دن میں 5992 کیسز درج

ان کا کہنا تھا کہ اس گاؤں کی کل آبادی 362 نفوس پر مشتمل ہے اور سال 2021 میں ہی اٹھارہ سال کی عمر سے اوپر کی آبادی کو ویکسین لگا دئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر مسرت اقبال نے کہا کہ ہیلتھ اہلکاروں نے ویکیسن کے علاوہ اس بستی کے لوگوں کے کورونا ٹیسٹ بھی کئے۔ انہوں نے کہا کہ اس گاؤں کے ایک فرد کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔

قابل ذکر ہے کہ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق جموں وکشمیر ملک کی ریاستوں اور یونین ٹریٹریز میں لوگوں کی ویکیسنیشن کرانے میں صف اول میں ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.