ETV Bharat / bharat

لو جہاد کے نام پر اقلیتی نوجوانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے: سوگتا رائے

رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ لو جہاد اور جانوروں کی تحفظ کے نام پر نوجوانوں اور کاروباریوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

لو جہاد کے نام پر اقلیتی نوجوانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے: سوگتا رائے
لو جہاد کے نام پر اقلیتی نوجوانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے: سوگتا رائے
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 12:55 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے عالم بازار میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ قانون لوگوں کی تحفظ اور پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے بنایا جاتا ہے، وہ قانون سماج میں رہنے والے تمام لوگوں کے لیے ہوتا ہے، لیکن چند ریاستوں میں صرف ایک مذہب کے نوجوانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے، یہ اچھی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش، مدھیہ پردیش اور ہریانہ میں 'لو جہاد' کے نام پر قانون بنائے گیے ہیں، وہاں کیا ہو رہا ہے اس سے پورا ملک واقف ہے، ایک شخص دوسرے مذہب کی لڑکی سے شادی کر سکتا ہے، اس میں برائی کیا ہے، لوگ اپنی مرضی سے شادی کرنے کے لیے پوری طرح آزاد ہیں، اس پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'چند روز بی جے پی کے ایک رہنما مغربی بنگال آئے تھے، عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کی حکومت بننے کے بعد مغربی بنگال میں لو جہاد اور جانوروں سے متعلق قانون نافذ کر دیں گے۔'

مغربی بنگال میں ان سب چیزوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، ریاست کی عوام اس طرح کی باتوں کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرے گی، ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے کا کہنا تھا کہ 'بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کی جانب سے دو سو سے زائد سیٹز حاصل کیے جانے کے جو دعوے کیے کئے جا رہے ہیں وہ بکواس ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'با ت ہے بی جے پی کے لیے ایک سو نشست تک جانا بھی مشکل ہو جائے گا، ریاست میں ترنمول کانگریس کی تیسری مرتبہ حکومت بنے گی۔ اس مرتبہ ممتا بنرجی کو پہلے سے زیادہ نشستیں ملنی والی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.