ETV Bharat / bharat

ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا - بنگال کی خبریں

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ خیال رہے کہ جمعرات کے روز پارٹی کے رہنما سویندو ادھیکاری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 10:49 AM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج ترنمول کانگریس رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ خیال رہے کہ جمعرات کے روز پارٹی کے رہنما سویندو ادھیکاری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ بی جے پی نے کہا کہ یہ ترنمول کانگریس کے زوال کا آغاز ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

جمعرات کو تجربہ کار رہنما سویندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس سے تمام تعلقات توڑتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ادھیکاری نے ان قیاس آرائیوں کے درمیان پارٹی چھوڑ دی تھی کہ وہ ہفتہ کو مشرقی میدنا پور میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی میں بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

صرف یہی نہیں دوسری طرف مرکز نے مغربی بنگال حکومت کو ایک نیا خط بھیجا ہے تاکہ وہ فوری طور پر تین آئی پی ایس افسران کو رہا کرے۔

دو بار کے رکن اسمبلی اور دو بار کے لوک سبھا کے رکن سوویندو ادھکاری نے بدھ کے روز مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے سے پہلے ترنمول کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں وہ بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

ادھیکاری نے لکھا 'میں ترنمول کانگریس کے رکن کی حیثیت سے استعفی دے رہا ہوں اور پارٹی اور اس سے وابستہ تنظیموں کے تمام عہدوں سے فوری طور پر اپنی دستبرداری کا اعلان کر رہا ہوں۔

پارٹی سے اپنے دو دہائی پرانے تعلقات کو ختم کرتے ہوئے تجربہ کار رہنما نے بنرجی کو انھیں دیے گئے مواقع پر شکریہ ادا کیا اور پارٹی رکن کی حیثیت سے گزارے گئے وقت کی قدر کرنے کی بات کہی۔

ادھیکاری نے گذشتہ ماہ بنرجی کی زیرقیادت کابینہ اور کئی دیگر عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا، لیکن انہوں نے سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اسمبلی اور ترنمول کانگریس کی رکنیت سے استعفی دینے میں تاخیر کی۔

بدھ کی رات انہوں نے آسنسول میونسپل کارپوریشن کے سربراہ جتیندر تیواری اور سینیئر رکن پارلیمان سنیل منڈل سمیت ٹی ایم سی کے متعدد غیر مطمئن رہنماؤں سے بند کمرے میں ملاقات کی تھی۔

پاندیشور حلقے سے رکن اسمبلی تیواری نے حال ہی میں الزام عائد کیا تھا کہ ریاستی حکومت سیاسی وجوہات کی بناء پر صنعتی شہر کو مرکزی فنڈز سے محروم کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امت شاہ کا دورہ بنگال: سی آر پی ایف نے سکیورٹی انتظامات کی تفصیلات طلب کی

انہوں نے جمعرات کے روز آسنسول میونسپل کارپوریشن بورڈ آف ایڈمنسٹریٹرز کے چیئرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

اجلاس میں شریک ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما دیپتانگشو چوہدری، نے بھی جنوبی بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے چیئرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

بنرجی نے کہا کہ صرف وہی لوگ جو پارٹی کے نظریہ پر عمل نہیں کرتے ہیں اور جنہیں ٹکٹ ملنے کی فکر ہے وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

ساتھ ہی بی جے پی نے کہا کہ یہ ترنمول کانگریس کے خاتمے کی شروعات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.