مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے پانچویں مرحلے میں 78.36 فیصد پولنگ ہوئی، حتمی اعداد و شمار آنا باقی ہے۔
پانچویں مرحلے میں 78.36 فیصد پولنگ - west bengal politics
20:25 April 17
پانچویں مرحلے میں 78.36 فیصد پولنگ
17:26 April 17
دی کنگا میں سیکورٹی فورسیس پرفائرنگ کا الزام، الیکشن کمیشن نے تردید کی
کولکاتا: چوتھے مرحلے کی پولنگ میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں چار افراد کی موت کے بعد آج پانچویں مرحلے کی پولنگ کے دوران بھی شمالی 24پرگنہ کے دی کنگا میں بوتھ نمبر 215کے ووٹروں نے الزام عائد کیا ہے کہ بوتھ سے 500 میٹر کی دوری پر کچھ لوگ جمع تھے کہ اچانک مرکزی فورسز نے فائرنگ کردی۔ تاہم اس واقعے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے مقامی لوگوں کے دعوئوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فائرنگ نہیں ہوئی ہے۔
16:33 April 17
بنگال میں درندازی صرف بی جے پی ہی روک سکتی ہے
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' مغربی بنگال میں درندازی کو صرف بی جے پی حکومت ہی روک سکتی ہے۔'
16:03 April 17
رکن اسمبلی میمی چکرورتی نے حق رائے دہی کا استعمال کیا
ٹی ایم سی رکن پارلیمان میمی چکرورتی نے چلپائی گوڑی میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
15:38 April 17
پانچویں مرحلے کے لیے پولنگ جاری، دوپہر تین بجے تک 69.40 فیصد پولنگ
مجموعی طور پر پانچوے مرحلے میں 45 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق دوپہر 3 بجے تک 69.40 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔
15:14 April 17
بی جے پی کے ایجنٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی
کولکاتا: شمالی 24 پرگنہ کے کمر ہٹی اسمبلی حلقے میں بوتھ نمبر 107 پر بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ ابھیجیٹ سامانتا کی موت کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی ہے۔ دوسری جانب بدھان نگراسمبلی حلقے کے شانتی نگر میں ترنمو ل کانگریس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
مجموعی طور پر پانچوے مرحلے میں 45سیٹوں پر پولنگ ہورہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دوپہر 3 بجے تک تقریباً 56 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔
دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے شخص کے بھائی نے الزام عاید کیا ہے کہ ان کا بھائی کئی گھنٹے تک بوتھ پڑے رہے کوئی بھی مدد کرنے کو سامنے نہیں آیا اورنہ ہی قریبی اسپتال میں پہنچایا۔
15:04 April 17
بنگال میں 45 سیٹوں پر پرامن ماحول میں ووٹنگ جاری، بعض مقامات پر جھڑپ
کولکاتا: مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے میں 45 سیٹوں پر پرامن ماحول میں پولنگ ہورہی ہے۔ چوتھے مرحلے میں تشدد کے واقعات کے پیش نظر اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ تاہم بعض مقامات شمالی 24 پرگنہ اور ندیا ضلع میں جھڑپ کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
13:44 April 17
پانچویں مرحلے میں دوپہر ایک بجے تک 54.67 فیصد پولنگ ہوئی۔
13:27 April 17
مغربی بنگال کے کرال گچہ پولنگ بوتھ پر حالات خراب ہوئے جس پر قابو پانے کے لیے سنٹرل فورسز کو ہوائی فائرنگ کرنی پڑی۔
12:37 April 17
ٹی ایم سی رہنما سوجت بوس نے کہا ہے کہ بیدھان نگر میں بوتھ نمبر 265 اور 272 پر بی جے پی کے حامیوں کے ذریعے کیے گیے پتھراؤ میں ہمارے دو افراد زخمی ہو گئے۔ ہم نے الیکشن آبزرور اور پولیس کو اطلاع کر دی ہے۔ اب صورتحال قابو میں ہے۔
12:07 April 17
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ٹیپ معاملے کو لیکر بی جے پی نے اس معاملے کی ایس آئی ٹی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ اپنے سیاسی مفادات کو پورا کرنے کے لیے مذہبی بنیاد پر ایک طبقہ کا ووٹ حاصل کرنے کے مقصد سے جان کر آڈیو وائرل کیا گیا۔ اس کی ایس آئی ٹی جانچ ہونی چاہیئے۔
11:44 April 17
پانچویں مرحلے میں 11 بجے تک 36.02 فیصد پولنگ ہوئی۔
11:43 April 17
گورکھا جنمکتی مورچہ کے سربراہ بمل گورونگ نے کہا کہ، 'انہوں نے 15 سال بی جے پی کی حمایت کی لیکن انہوں نے ہماری برادری کے لئے کیا کیا؟' گورکھا رہنما نے کہا کہ نریندر مودی نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی۔ مودی حکومت کو سات سال ہوگئے ہیں لیکن یہ یقین دہانی پوری نہیں ہوئی ہے۔
11:31 April 17
سی پی اجے نندا نے شمالی 24 پرگنا کے کمرہاٹی اسمبلی حلقہ کے مختلف پولنگ مراکز کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ، 'انتخابات پُرامن طریقے سے جاری ہیں۔ ہم آزاد اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنا رہے ہیں۔'
10:28 April 17
کمرہاٹی کے بوتھ نمبر 107 پر بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ کی موت ہونے پر الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی ہے۔
مہلوک کے بھائی بتایا کہ، 'اس کے بھائی کا نام ابھیجیت سامنت ہے۔ اس کی کسی نے کوئی مدد نہیں کی ہے۔ یہاں علاج کے کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔'
09:49 April 17
ٹی ایم سی رہنما اور امیدوار مدن مترا نے الزام لگایا ہے کہ انہیں مرکزی فورسز کے ذریعہ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ، 'مجھے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کا پورا پورا حق ہے۔ انہوں نے (مرکزی فورسز) نے میری جیب کی تلاشی بھی لی، جس میں میری دیوی کی تصاویر تھیں۔ یہ ایک جمہوری ملک ہے۔ میں چیف الیکشن کمشنر سے ملنے جا رہا ہوں۔'
09:45 April 17
پانچویں مرحلے کی پولنگ میں نو بجے تک 16.15 فیصد پولنگ ہوئی۔
09:10 April 17
مغربی بنگال کے وزیر اور بدھان نگر سے ٹی ایم سی امیدوار سوجیت بوس نے اسمبلی حلقہ میں ایسٹ کلکتہ گرلز کالج میں پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔
08:51 April 17
ٹی ایم سی رہنما مدن مترا نے شمالی 24 پرگنا میں دکشینیشور کالی مندر میں پوجا کی اور اس کے بعد انہوں نے کمرہٹی میں پولنگ سنٹر پر اپنا ووٹ ڈالا۔
08:45 April 17
بی جے پی نے ترنمول کانگریس پر اپنے ایجنٹوں کے ساتھ مار پیٹ کا الزام عائد کیا ہے۔ الزام عائد کیا ہے کہ بردھمان شمال اسمبلی حلقہ کے سرائے ٹیکر اویتانک پراتھمک اسکول کے بوتھ نمبر60، 61، 72 اور 63 پر ایک ایجنٹ سرکار اور اجیت سرن کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
08:34 April 17
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ووٹرز سے زیادہ سے زیادہ ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
07:43 April 17
مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کے تحت ووٹرز بڑی تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے پولنگ مراکز پر پہنچ رہے ہیں۔
07:25 April 17
وزیر اعظم مودی نے مغربی بنگال کی عوام سے پانچویں مرحلے کی پولنگ کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
06:49 April 17
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے پانچویں مرحلے میں کل 319 امیدوار میدان میں ہیں، جن کی قسمت کا فیصلہ آج شام تک ای وی ایم میں قید ہوجائے گا۔ پانچویں مرحلے میں کل 1،13،35،334 ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جن کے لیے 15،789 پولنگ بوتھز بنائے گئے ہیں۔
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے پانچویں مرحلے کے تحت آج پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ پانچویں مرحلے میں چھ اضلاع کی 45 نششتوں پر پولنگ ہونی ہے۔