ETV Bharat / bharat

سب کے تعاون سے کووڈ-19 کے خلاف جنگ جیتیں گے:سورین - hemanth soren on covid 19

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے ہفتہ کو کانکے روڈ رانچی میں واقع وزیراعلیٰ کے رہائشی دفتر میں جھارکھنڈ یونیسیف کے سربراہ پرشانت داس اوردیگر عہدیداروں نے ملاقات کی۔

جھارکھنڈ میں سب کے تعاون سے کووڈ-19 کے خلاف جنگ جیتیں گے

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 6:32 PM IST

یونیسیف کے عہدیداروں نے کورونا وبا سے لڑنے کی خاطر کئی اہم طبی آلات وزیراعلیٰ کو سونپے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ کورونا انفیکشن کی روک تھام، بچاو اورمتاثرہ مریضوں کے بہترعلاج کے لیے مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔

ریاستی حکومت نے کورونا انفیکشن کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ انفیکشن کے کنٹرول کے لئے بہتر طبی انتظامات حکومت کی ترجیحات ہیں۔ جھارکھنڈ میں سبھی لوگوں کے تعاون سے کووڈ-19 سے جنگ جیتں گے۔

سورین نے کہا کہ عالمی انفیکشن کے اس دور میں یونیسیف کے ذریعہ ریاستی حکومت کو ضروری طبی مواد کی فراہمی کرنا قابل ستائش کام ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی ترقی میں یونیسیف سمیت متعدد مختلف اداروں کے ذریعہ قابل ستائش اقدام کئے جارہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ جھارکھنڈ یونیسیف کے ذریعہ فراہم کردہ ضروری سامان سے ریاست کے ضرورت مند لوگوں کو طبی امداد مہیاکرانے اور کووڈ-19 کے خلاف جاری لڑائی کوجیتنے میں مددملے گی۔ متاثرہ مریضوں کی زندگی بچانے کے لئے یونیسیف کے ذریعہ کی جارہی یہ کوشش اورتعاون قابل ستائش ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں یونیسیف کی پوری ٹیم کاشکریہ اداکرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم تمام لوگ مل کر کورونا سے جنگ جیتیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.