ETV Bharat / bharat

Nikhat Zareen: 'اولمپک میڈل بھی ایک دن ہمارے پاس ہوگا'

author img

By

Published : May 24, 2022, 10:39 PM IST

عالمی باکسنگ چیمپئن شپ World Boxing Championship کا خطاب اپنے نام کرنے والی نکہت زرین کا کہنا ہے کہ وہ رکنا نہیں چاہتی۔ وہ مزید تمغے جیتنا چاہتی ہیں۔ ہمیں آپ سب سے اس جذبے اور لگن کی ضرورت ہے۔ ہمیں آگے بڑھتے رہنا ہے۔

Nikhat Zareen: 'اولمپک میڈل بھی ایک دن ہمارے پاس  ہوگا'
Nikhat Zareen: 'اولمپک میڈل بھی ایک دن ہمارے پاس ہوگا'

نئی دہلی: نوجوانان امور اور کھیل کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر Union Sports Minister Anurag Singh Thakur نے بالترتیب کوریا میں ورلڈ کپ اور ترکی سے خواتین کی عالمی چیمپئن شپ سے واپس آنے والے بھارت کے تیر اندازی اور باکسنگ دستوں کو مبارکباد دی۔ یہ اعزازی پروگرام اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں SAI کے نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس میں منعقد کیے گئے، جو انڈیا کے ایلیٹ باکسرز کے لیے تربیتی میدان بھی ہے۔

بھارت نے گزشتہ چند دنوں میں تیر اندازی ورلڈ کپ میں 5 اور خواتین کی باکسنگ ورلڈ چمپئن شپ میں 3 تمغے جیتے ہیں۔ 16 ہندوستانی تیر اندازوں نے مردوں کے کمپاؤنڈ تیر اندازی میں ایک گولڈ، 1 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے جیتے، جب کہ خواتین باکسروں نے عالمی چیمپئن شپ میں ایک گولڈ اور دو کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ Nakhat Zarrin wins Women's World Championship

باکسر نکہت زرین جنہوں نے اپنے وزن کے زمرے میں ورلڈ چیمپیئن شپ Women's World Championship کا گولڈ جیتا اور ایسا کرنے والی پانچویں بھارتی خاتون بن گئیں، اس تقریب میں پرجوش انداز میں کہا، ’’میں آج یہاں ایک عالمی چیمپئن کے طور پر کھڑی ہوں اور میں دوبارہ یہاں کھڑی ہوں گی ایک اولمپک میڈلسٹ کے طور پر۔

نکہت کے کھیل کی ستائش کرتے ہوئے، مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا، "ہماری بیٹیوں نے ہمیں وقار بخشا ہے۔ ایک وقت تھا جب وزیر اعظم نریندر مودی بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کی بات کرتے تھے اور اب اس کا نتیجہ نکل رہا ہے۔ نکہت نے کہا کہ وہ رکنا نہیں چاہتی۔ وہ مزید تمغے جیتنا چاہتی ہے۔ ہمیں آپ سب سے اس جذبے اور لگن کی ضرورت ہے۔ ہمیں آگے بڑھتے رہنا ہے ۔آج جو کچھ حاصل کیا ہے اس کا جشن منانا چاہیے لیکن ہمیشہ اگلی بڑی چیمپئن شپ کا مقصد رکھنا چاہیے۔ آئیے اولمپکس 2024 میں ہندوستان کے لیے مزید تمغے لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Journey is never easy' Nikhat Zareen: 'سفر کبھی بھی آسان نہیں ہوتا' نکہت زرین

اعزازی تقریب میں تمغہ جیتنے والوں کی تعریف کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا، "انہوں نے یہ تمغے جیتنے کے لیے بہت محنت کی ہے، مجھے یقین ہے کہ ہم تالیاں بجا کر انہیں یہ بتا سکتے ہیں کہ یہ جیت ملک کے لیے کتنا معنی رکھتی ہے۔ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کرنا اپنی عادت بنانا چاہیے، کیونکہ وہ یہ ملک کے لیے کر رہے ہیں۔" یہ کہتے ہوئے انہوں نے انوکھے انداز میں کھلاڑیوں کی محنت کو سراہتے ہوئے دیر تک تالیاں بجائیں۔ Anurag Singh Thakur on Nikhat Zareen

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.