ETV Bharat / bharat

Ghulam Nabi Speech in Jammu ہماری پارٹی کے نام اور پرچم کا انتخاب عوام کریں گے، غلام نبی آزاد - غلام نبی آزاد کی جموں میں ریلی

کانگریس پارٹی کے سابق سینیئر رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ میں نے ابھی تک اپنی پارٹی کے نام کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگ پارٹی کے نام اور جھنڈے کا انتخاب کریں گے۔ میں اپنی پارٹی کو ایک ہندوستانی نام دوں گا جسے ہر کوئی سمجھ سکے"۔ Ghulam Nabi Speech in Jammu

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 4, 2022, 2:06 PM IST

Updated : Sep 4, 2022, 2:33 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے سینک فارمز میں ایک میگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سابق سینیئر رہنما غلام نبی آزاد کہا کہ انہوں نے کانگریس کے لیے اپنا خون دیا، لیکن پارٹی بھول گئی کہ انہوں نے کس طرح مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کانگریس پارٹی کو کمپیوٹر سے نہیں یا ٹویٹر سے نہیں بلکہ اپنے خون سے تیار کیا ہے۔ لوگ ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی رسائی کمپیوٹر اور ٹویٹس تک محدود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس زمین پر کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہماری نئی پارٹی ریاستی کی ترقی کے لئے کام کرے گی اور اس پارٹی میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی سب کی گنجائش ہوگی جبکہ پارٹی کے نام اور پرچم کا انتخاب جموں و کشمیر کے عوام کرے گی۔Ghulam Nabi Azad slams Congress

جموں میں غلام نبی آزاد کی ریلی

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ابھی تک اپنی پارٹی کے نام کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگ پارٹی کے نام اور جھنڈے کا فیصلہ کریں گے۔ میں اپنی پارٹی کو ایک ہندوستانی نام دوں گا جسے ہر کوئی سمجھ سکے"۔ انہوں نے کہا کہ میری لڑائی جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے انصاف کے لیے ہے۔ کانگریس کے لوگ اب بسوں میں جیل جاتے ہیں، وہ ڈی جی پی اور کمشنرز کو کال کرتے ہیں اور ایک گھنٹے کے اندر رہا ہوجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس ترقی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ آزاد کا دعویٰ ہے کہ میری کوششوں سے جموں و کشمیر میں چھ ایمس بنائے گئے، میں نے جموں و کشمیر میں تین ماہ میں حج ہاؤس تعمیر کرایا اور میں یہ فخر سے اعلان کرتا ہوں کہ میں نے جموں و کشمیر میں بھارت کا پہلے ٹیولپ گارڈن تیار کرایا۔

  • Jammu, J&K | Congress was made by us by our blood, not by computers, not by twitter. People are trying to defame us but their reach is limited to computers & tweets. That is the reason Congress is nowhere to be seen on the ground: Ghulam Nabi Azad pic.twitter.com/FwlzEsmCJW

    — ANI (@ANI) September 4, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • I've not decided upon a name for my party yet. The people of J&K will decide the name and the flag for the party. I'll give a Hindustani name to my party that everyone can understand: Former senior Congress leader Ghulam Nabi Azad during a public meeting in Jammu pic.twitter.com/c8If02mgKZ

واضح رہے کہ غلام نبی آزاد کی حمایت میں سابق ڈپٹی چیف منسٹر، آٹھ سابق وزرا، ایک سابق رکن پارلیمان، نو ایم ایل ایز اور بڑی تعداد میں پنچایتی راج سنستھان کے اراکین، میونسپل کونسلروں اور نچلی سطح کے کارکنوں نے کانگریس سے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔ جموں ہوائی اڈے سے جلسہ گاہ کی طرف جانے والی سڑک اور ستواری چوک پر آزاد کے استقبال کے لیے ہورڈنگز اور بینرز لگائے گئے تھے۔ جلسہ گاہ پر تقریباً 20 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔ سروری پچھلے ایک ہفتے سے جلسہ عام کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ اس دوران جن لوگوں نے آزاد کی حمایت میں استعفیٰ دیا ہے وہ جلسہ عام میں موجود تھے۔

  • #WATCH | J&K: "People from Congress now go to jail in buses, they call DGP, Commissioners, get their name written & leave within an hour. That is the reason Congress has been unable to grow," says Ghulam Nabi Azad at a public meeting in Jammu pic.twitter.com/SVjxTVUeQ4

Last Updated : Sep 4, 2022, 2:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.