ETV Bharat / bharat

Karnataka Waqf Board کرناٹک وقف بورڈ کی جانب سے ریاست میں خواتین کے 10 کالج کھولے جائیں گے

کرناٹک میں وقف بورڈ نے کئی اضلاع میں خواتین کے لیے 10 کالج قائم کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے بورڈ کے پاس 25 کروڑ روپے ہیں اور خواتین کے ایسے 10 کالج بنانے کی تجویز ہے جہاں حجاب پہننے کی اجازت ہوگی۔Karnataka Waqf Board

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 4:49 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

بنگلورو: کرناٹک میں وقف بورڈ نے کئی اضلاع میں خواتین کے لیے 10 کالج قائم کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ وقف بورڈ نے یہ اعلان کرناٹک کی وقف کے وزیر ششی کلا جولے کی جانب سے مسلم خواتین کو تعلیم کے میدان میں آگے لے جانے کی یقین دہانی کے بعد کیا ہے۔Karnataka Waqf Board

ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین مولانا شفیع سعدی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا 'حجاب تنازعہ کے بعد، ہماری کمیونٹی میں خواتین کے کالجوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر جولت اس بات کو یقینی بنانے کے بہت خواہش مند ہیں کہ مسلم خواتین تعلیم میں آگے بڑھیں۔' انہوں نے ہمیں خواتین کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے بورڈ کے پاس 25 کروڑ روپے ہیں اور خواتین کے ایسے 10 کالج بنانے کی تجویز ہے جہاں حجاب پہننے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ یہ خواتین کالج منگلورو، شیوموگا، کوڈاگو، چکوڈی، نپانی، گلبرگہ، بیجاپور اور باگل کوٹ میں کھولے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریعت پر سختی سے عمل کرنے والے مسلمانوں کی حاضری مکتب میں بہت کم اور نرمی برتنے والے افراد کی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمیونٹی میں دو طرح کے لوگ ہیں ایک وہ جو شریعت پر سختی سے عمل کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو تھوڑے لبرل ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:Bazm E Niswan in Bangalore بزم نسوان کی جانب سے 4146 طالبات میں 1.51 کروڑ اسکالرشپز تقسیم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.