درخواست گزار رام ویر گاؤں سورخہ نے پولیس اسٹیشن 49 میں اطلاع دی کہ سبھاش ،کالو اور ہریندر نے اس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی۔ اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ سیکٹر 49 میں مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس نے ملزم سبھاش اور کالو کو ہنڈن ندی کے پل سے گرفتار کرلیا ۔ملزم سبھاش سے واردات میں استعمال ہونے والا ریوالور ،5 زندہ کارتوس اور 1 خالی کارتوس برآمد کیا۔ مطلوب ملزم ہریندر کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔