اترپردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے تحت پانچویں مرحلے میں 61 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ شام 6 بجے تک جاری رہنے والی اس پولنگ میں الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس میں یہ جانکاری اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے ہفتہ کو پریس کانفرنس میں دی۔
چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے بتایا کہ پانچویں مرحلے میں 12 اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔ ان میں امیٹھی، رائے بریلی، سلطان پور، چترکوٹ، پرتاپ گڑھ، کوشامبی، پریاگ راج، بارہ بنکی، ایودھیا، بہرائچ، شراوستی، گونڈہ شامل ہیں۔ UP Assembly Election 5th Phase Polling انہوں نے بتایا کہ ووٹر آئی ڈی کے علاوہ 12 دیگر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے کے لیے قابل قبول ہوں گے۔