ETV Bharat / bharat

گجرات بلدیاتی انتخابات: ووٹنگ جاری - گجرات میں 81 میونسپلٹیوں

گجرات میں 81 میونسپلٹیوں، 31 ضلع پنچایتوں اور 231 تالک پنچایتوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔

voting for gujarat civic
voting for gujarat civic
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 9:02 AM IST

گجرات میں بلدیاتی انتخابات کے تحت 8473 نشستوں کے لئے ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی۔ پہلے گھنٹے میں پولنگ مراکز پر کم ووٹرز نظر آئے۔ تاہم خواتین ووٹروں میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

گجرات میں 81 میونسپلٹیوں، 31 ضلع پنچایتوں اور 231 تالک پنچایتوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔ ریاستی الیکشن آفیسر نے اس کے متعلق جانکاری دی ہے۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ کل 8473 نشستوں کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ ان میں بلدیات کی 2720 نشستیں، ضلع پنچایتوں میں 980 نشستیں اور تالک پنچایتوں میں 4773 نشستیں شامل ہیں۔ ان انتخابات کے لئے 36،008 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لئے 3.04 کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح ہو کہ اس سے قبل 23 فروری کو گجرات میونسپل کارپوریشن انتخابات کی گنتی میں بی جے پی کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ بی جے پی نے ہر میونسپل کارپوریشن میں اکثریت حاصل کی ہے۔ کانگریس نے متوقع کامیابی حاصل نہیں کی۔ سب سے حیران کن نتائج عام آدمی پارٹی کے لئے رہے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا۔ اسے سورت میں اچھی کامیابی ملی۔ چھ میونسپل کارپوریشنوں کی کل 576 نشستوں کے ووٹوں کی گنتی ختم ہوگئی ہے۔ بی جے پی کو 483، کانگریس کو 55 اور عاپ کو 27 نشستیں ملی جبکہ اے آئی ایم آئی ایم کو سات نشستیں حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ آزاد امیدواروں کو 11 نشستیں ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.