بنگلور: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کی مرکزی مسجد قادریہ میں منعقد کئے گئے مسجد ٹوؤر پروگرام کے لئے ایک بڑی تعداد میں برادران وطن نے حصہ لیا۔ مسجد میں اذان، وضو و نماز کی ادائگی اور رب کے حضور بندوں کے دعاء مانگنے کا طریقہ نہایت قریب سے دیکھا۔ اس موقع پر برادران وطن و مذہبی رہنماؤں نے مسجد میں کئے گئے مشاہدے کے تجربات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسجد کو ایک پر امن جگہ پایا اور مسجد میں عبادات کو دیکھنے پر اسلام و مساجد کے خلاف پھیلائے جارہے غلط فہمیوں کا ازالہ ہوگیا۔Visitors of Masjid Tour Program Share Their Experiences
مزید پڑھیں:۔ Masjid Tour Programme بنگلور کی مسجد قادریہ میں مسجد ٹور پروگرام کا انعقاد
واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے ریاست کی متعدد مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دئے جانے کے خلاف فرنج الیمینٹس کی جانب سے نفرت پھیلانے کا کام انجام دیا جارہا ہے، جس سے مساجد کو کسی نہ کسی طرح بدنام کرنے کی بھی کوششیں کی جارہی تھیں۔ ایسے حالات میں بنگلور کی متعدد سماجی تنظیموں کی جانب سے مسجد قادریہ میں مسجد درشن کے پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ لیا گیا۔ چند میڈیا ہاؤسز اور سماجی عناصر کی جانب سے مساجد کے خلاف ماحول خراب کرنے کی کوششٰں چل رہی تھی اور اس پروپیگنڈہ کو ناکام بنانے اور عوام الناس میں مذہبی رواداری و محبت کو عام کرنے کے مقصد سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔