بھارتیہ حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر ملک میں پھنسے غیر ملکی شہریوں کے ویزا کی مدت میں 31 اگست تک توسیع کردی ہے۔
وزارت داخلہ نے جمعہ کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے ‘عام تجارتی پروازیں شروع نہ ہونے کی وجہ سے کورونا کے باعث پھنسے شہریوں کے ویزا کی مدت کو 31 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے ان سے کسی طرح کی اضافی فیس یا جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا’۔
بیان میں کہا گیا ہے ‘غیر ملکی شہریوں کو ویزہ میں توسیع کے لیے متعلقہ ایف آر آر او سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی’۔
یہ غیر ملکی شہری ملک سے باہر جانے سے پہلے متعلقہ ایف آر آر او میں ملک سے باہر جانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جو بغیر کسی اوور اسٹے پنالٹی کے ہی مفت دی جائے گی۔