اب اگلے دو ہفتوں تک عدالت ورچوئل میڈیم کے ذریعے سماعت Hearing through Virtual Medium کرے گی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پیر سے دوبارہ شروع ہونے والی ورچوئل سماعت کا نوٹیفکیشن Virtual Hearing Notification بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سپریم کورٹ پیر سے کھل جائے گی۔ عدالت کی طرف سے جسمانی سماعت کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلے جاری کردہ ایک سرکلر جس میں جسمانی موجودگی کے ساتھ سماعت کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) تجویز کیا گیا تھا اس مدت کے لیے معطل رہے گا۔ یہ ایس او پی عدالت نے 7 اکتوبر 2021 کو جاری کیا تھا۔
سپریم کورٹ کی طرف سے ورچوئل سماعت سے متعلق نوٹیفکیشن ایک ایسے دن آیا ہے جب دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے 3000 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ملک کی 23 ریاستوں میں کورونا وائرس کے امیکرون قسم کے کیسز پائے گئے ہیں۔