حیدرآباد: سمندری طوفان بیپر جوئے پر بھارت اور پاکستان کے صحافیوں کی مضحکہ خیز رپورٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس سمندری طوفان کو لے کر لوگوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ لیکن نیوز چینلز نے اسے ٹی آر پی بڑھانے کا موقع سمجھ رہے ہیں ہے۔ بپرجوئے کی رپورٹنگ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ یہ کلپ ایک پاکستانی رپورٹر کا ہے، جو پانی کے نیچے سے رپورٹنگ کرتا نظر آ رہا ہے۔ یہاں تک کہ سمندر کے پانی میں چھلانگ لگا کر گہرائی کا اندازہ لگاتا ہے۔ وہیں بھارت کی ایک خاتون اینکر کا بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ سرخ چھتری کے ساتھ طوفان کا سامنا کرتے ہوئے موسم کا حال بتا رہی ہے۔
-
Journalism on #Biperjoy
— Ravinder Singh Robin ਰਵਿੰਦਰ ਸਿੰਘ رویندرسنگھ روبن (@rsrobin1) June 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
This is too much ….🤦🏻🤦🏻🤦🏻
India Pakistan pic.twitter.com/poH0rYkw9z
">Journalism on #Biperjoy
— Ravinder Singh Robin ਰਵਿੰਦਰ ਸਿੰਘ رویندرسنگھ روبن (@rsrobin1) June 15, 2023
This is too much ….🤦🏻🤦🏻🤦🏻
India Pakistan pic.twitter.com/poH0rYkw9zJournalism on #Biperjoy
— Ravinder Singh Robin ਰਵਿੰਦਰ ਸਿੰਘ رویندرسنگھ روبن (@rsrobin1) June 15, 2023
This is too much ….🤦🏻🤦🏻🤦🏻
India Pakistan pic.twitter.com/poH0rYkw9z
وائرل کلپ میں ایک شخص 'لائیو رپورٹنگ' کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے، جو سمندری طوفان بپرجوئے سے موسم کی پیشن گوئی کر رہا ہے۔ اس میں وہ سمندر کی گہرائی کے بارے میں بھی بات کرتا ہے۔ اس میں وہ چند لمحوں میں اپنے مائیکروفون اور بوم مائک کے ساتھ پانی میں چھلانگ لگاتا ہے اور پھر سمندر سے اپنی رپورٹنگ شروع کرتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ سمندر کی گہرائی بتانے کے لیے پانی کے نیچے جانے کی کوشش کرتا ہے اور وہاں سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ پانی اتنا گہرا ہے کہ اس کی کوئی تہہ نہیں۔ اس کے بعد وہ کراچی میں عبدالرحمان نیوز کے کیمرہ مین تیمور خان کے ساتھ اپنا پی ٹو سی مکمل کرتا ہے۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا یہ شخص پیشہ ور رپورٹر ہے یا یہ ویڈیو محض تفریحی مقاصد کے لیے بنائی گئی تھی۔