نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے دلیر مجاہد آزادی و ترنگا کے ڈیزائنر پنگلی وینکیا کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ قومی پرچم میں ہی ملک کو متحد کرنے کی طاقت ہے۔ اور نوجوانوں کو چاہئے کہ قومی پرچم کے بارے میں ان کی مساعی کو جانیں اور اس کا تجزیہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:'مادری زبان ختم ہوجائے گی تو پہچان ختم ہوجائے گی'
پنگلی وینکنا کی پیدائش 2اگست1876کو اے پی کے مچھلی پٹنم میں ہوئی تھی۔انہوں نے ترنگا بنانے سے پہلے 30ممالک کے پرچموں کا تجزیہ کیاتھا۔
یواین آئی