نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آسام کے جورہاٹ میں دریائے برہم پتر میں کشتی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کی شام یہاں جاری کردہ ایک پیغام میں نائیڈو نے لکھا کہ جورہاٹ میں کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے بارے میں اطلاع ملنے پر انہیں بہت دکھ پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راہل گاندھی نے آسام میں کشتی حادثے پر رنج وغم کا اظہار کیا
نائیڈو نے کہا ، "متاثرین کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ میں لاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی کی دعا کرتا ہوں۔ "
یواین آئی