ETV Bharat / bharat

Dhankhar Greet Nation on Eve of Diwali نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے دیوالی پر قوم کو مبارکباد دی

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے دیوالی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پردھنکھڑ نے کہا، 'دیوالی ایک لبرل اور فلاحی ریاست کے ہمارے آدرش 'رام راجیہ' کے ہمارے آئیڈیل کے ابھرنے کا بھی نشان ہے۔Dhankhar greet nation on the eve of Diwali

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 23, 2022, 10:04 PM IST

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے دیوالی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ دیوالی کے موقع پر اتوار کو یہاں جاری ایک پیغام میں دھنکھڑ نے کہا کہ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جانے والا یہ تہوار ماں سیتا اور لکشمن کے ساتھ اجودھیا جلاوطنی سے سری رام کی واپسی کا جشن ہے۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے رشی منیوں سے علم اور تعلیم حاصل کی، دور دراز کے جنگلوں میں رہنے والے عام لوگوں کو منظم کیا، پاپ اور برائی پر فتح حاصل کی۔Dhankhar greet nation on the eve of Diwali

نائب صدر جمہوریہ نے کہا، 'میں روشنیوں کے پرمسرت تہوار دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم ہندوستانی برادری کو گرمجوشی سے مبارکباد اور نیک خواہشات دیتا ہوں۔' دھنکھڑ نے کہا، 'دیوالی ایک لبرل اور فلاحی ریاست کے ہمارے آدرش 'رام راجیہ' کے ہمارے آئیڈیل کے ابھرنے کا بھی نشان ہے۔

یہ تہوار شری رام کی زندگی کی کہانی میں موجود خوبیوں میں ہماری گہری آستھا کی عکاسی کرتا ہے۔ ایک مثالی بادشاہ، ایک فرمانبردار بیٹے، ایک ناقابل تسخیر جنگجو کے طور پر انہوں نے جو آدرشیں قائم کیں، اور خوبیوں نے انہیں پروشوتم شری رام کے طور پر عزت بخشی، جس کی پیروی نسلوں سے نسل در نسل چلی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی خوشحالی کی دیوی، ماں لکشمی دیوی اور اچھی قسمت اور علم کے دیوتا بھگوان گنیش، کی پوجا کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔ دھنکھڑ نے کہا، روشنی کا یہ تہوار ہماری زندگیوں میں حکمت، نیکی، خوشحالی اور امن لائے۔ چمکتے ہوئے چراغوں کی چمک ہمارے ملک کو امید، خوشی، صحت اور ہم آہنگی سے روشن کرے۔

یہ بھی پڑھیں۔: Deepotsav Celebration in Ayodhya ایودھیا میں وزیر اعطم مودی نے دیپ اتسو کا افتتاح کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.