ETV Bharat / bharat

نائب صدر تین روزہ دورے کے لیے آندھرا پردیش پہنچے - etv bharat urdu news

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو تین روزہ دورے پر آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ پہنچے ہیں۔ اپنے دورے کے دوسرے دن وہ سورمپلی میں سی آئی پی ای ٹی کا دورہ کریں گے اور طلبا سے بات چیت کریں گے۔ نائب صدر تیسرے دن بنگلورو کے لیے روانہ ہوں گے۔

نائب صدر تین روزہ دورے کے لیے آندھرا پردیش پہنچے

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 12:42 PM IST

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو تین روزہ دورے پر آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔

ضلعی عہدیداروں اور عوامی نمائندوں نے نائب صدر کا استقبال کیا۔ گورنر بسوا بھوشن ہری چندن، اوقاف کے وزیر ویلیمپلی سرینواس راؤ، چیف سکریٹری نیلم سہنی، ضلع کلکٹر اے ایم ڈی امتیاز اور دیگر عہدیداران بھی وہاں موجود تھے۔

اطلاع کے مطابق نائیڈو کرشن ضلع کے اتکورو کے سورن بھارت ٹرسٹ میں قیام کریں گے۔

وہیں اپنے دورے کے دوسرے دن وہ سورمپلی میں سی آئی پی ای ٹی کا دورہ کریں گے اور طلبا سے بات چیت بھی کریں گے۔ اس کے بعد وہ شام کو سورن بھارت کے ذریعہ منعقد پروگرام میں حصہ لیں گے اور تربیت مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکٹ بھی تقسیم کریں گے۔ نائب صدر تیسرے دن بنگلورو کے لیے روانہ ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.