ETV Bharat / bharat

International Tiger Day: وزیر اعظم نے کہا، بھارت شیروں کے تحفظ کے لیے پُرعزم - ای ٹی وی بھارت اردو

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ''ہندوستان کی 18 ریاستوں میں 51 ٹائیگر ریزو  پھیلے ہوئے ہیں۔ شیروں کے آخری سنسس-2018 کے مطابق بھارت میں شیروں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ شیروں کے تحفظ سے متعلق سینٹ پیٹرزبرگ اعلامیہ میں طے کیے گئے شیڈول سے 4 سال قبل ہی بھارت نے شیروں کی آبادی کو دوگنا کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔''

Venkaiah Naidu appeals for protection of tigers
International Tiger Day: وینکیا نائیڈو کی شیروں کا تحفظ کرنے کی اپیل
author img

By

Published : Jul 29, 2021, 11:20 AM IST

Updated : Jul 29, 2021, 11:52 AM IST

29 جولائی کو پوری دنیا میں انٹرنیشنل ٹائگر ڈے منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم شیر منانے کا مقصد دنیا بھر میں کم ہوتی شیروں کی آبادی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

  • On #InternationalTigerDay, greetings to wildlife lovers, especially those who are passionate about tiger conservation. Home to over 70% of the tiger population globally, we reiterate our commitment to ensuring safe habitats for our tigers and nurturing tiger-friendly eco-systems. pic.twitter.com/Fk3YZzxn07

    — Narendra Modi (@narendramodi) July 29, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے جنگلی حیات سے محبت کرنے والوں، خاص طور پر شیروں کے تحفظ کے بارے میں فکرمند لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر پائے جانے والے 70 فیصد شیروں کا گھر ہے۔ ہم اپنے شیروں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے اور شیر دوست ماحولیاتی نظام کو ترقی دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔''

  • India is home to 51 tiger reserves spread across 18 states. The last tiger census of 2018 showed a rise in the tiger population. India achieved the target of doubling of tiger population 4 years ahead of schedule of the St. Petersburg Declaration on tiger Conservation. pic.twitter.com/s8Myy0os0v

ایک ٹویٹ کیا کہ ''51 ٹائیگر ریزو ہندوستان کی 18 ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ شیروں کے آخری سنسس-2018 میں بھارت میں شیروں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ شیروں کے تحفظ سے متعلق سینٹ پیٹرزبرگ اعلامیہ میں طے کیے گئے شیڈول سے 4 سال قبل ہی ہندوستان نے شیروں کی آبادی کو دوگنا کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔''

  • India’s strategy of tiger conservation attaches topmost importance to involving local communities. We are also inspired by our centuries old ethos of living in harmony with all flora and fauna with whom we share our great planet. pic.twitter.com/WSwvPprNuJ

ایک دوسرے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے شیروں کے تحفظ کے لیے مقامی برادریوں کو ساتھ لینے کی بھارت کی حکمت عملی کافی اہم ہے۔ ہم اپنی صدیوں پرانی روایت سے بھی متاثر ہیں کہ ہم ان جاندوروں کے ساتھ ہم آہنگی بنا کر رکھتے ہیں جن کے ساتھ اس سیارے پر رہتے ہیں۔''

وہیں، نائب صدرایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کے روز کہا کہ معاشرے کو شیروں کے تحفظ کے لئےعزم کا اظہار کرنا چاہئے کیونکہ یہ قدرتی نظام کا لازمی جزو ہیں۔

نائیڈو نے انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ شیروں کی قدرتی رہائش گاہ کی حفاظت ضروری ہے۔ اس سے بہت اقسام کا تحفظ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ’’انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر آئیے اس شاندار جانور کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ شیر ہمارے قدرتی ماحول کا لازمی جزو ہے۔ یہ اطمینان کی بات ہے کہ حالیہ برسوں میں ملک میں شیروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ لوگوں میں شیروں کے بارے میں تجسس اور بیداری بڑھی ہے ‘‘۔

واضح رہے کہ پوری دنیا میں ٹائیگر کے شکار اور جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے ان کی آبادی کافی کم ہو گئی ہے۔ اسی کے پیش نظر شیروں کو درپیش خطرات سے نمٹنے اور ان کے تحفظ کے تئیں بیدار پیدا کرنے کے مقصد سے یہ دن منایا جاتا ہے۔

Last Updated : Jul 29, 2021, 11:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.