ETV Bharat / bharat

ٹول پلازہ پر10سیکنڈ سے زیادہ نہیں رکیں گی گاڑیاں - ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی قطار

این ایچ اے آئی نے کہا کہ ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی قطار 100 میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو گاڑیوں کو بغیر ادائیگی کے آگے بڑھنے کی اجازت ہوگی۔

ٹول پلازہ پر10سیکنڈ سے زیادہ نہیں رکیں گی گاڑیاں

author img

By

Published : May 27, 2021, 2:26 AM IST

حکومت نے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کو سہل بنانے اور ٹول پلازوں پر ٹریفک جام کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے نئےرہنماخطوط جاری کئے ہیں جس کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ گاڑیاں دس سیکنڈ سے زیادہ ٹول پلازہ پر نہیں رکیں گی۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے اس سلسلے میں جو رہنما خطوط جاری کئے ہیں ، اس میں یہ یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے کہ گاڑی 10 سیکنڈ سے زیادہ ادائیگی کے لئے ٹول پلازہ پر نہیں رکے گی اور یہ سہولت مصروف اوقات میں بھی یکساں رہے گی۔

این ایچ اے آئی نے کہا کہ ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی قطار 100 میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو گاڑیوں کو بغیر ادائیگی کے آگے بڑھنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ این ایچ آئی نے فروری میں ٹول پلازہ پر بھی تمام گاڑیوں کے لئے فاسٹ ٹیگ سہولت کو لازمی قرار دے دیا تھا۔ اس کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت بلاتعطل جاری ہے ، لیکن بہت سارے ٹول پلازے پر اس کے باوجودابھی جام لگتا ہے جس سے نمٹنے کے لئے نئے رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.