وارانسی: ملک بھر میں دیوالی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وارانسی میں مسلمان بہنوں نے بھگوان رام کی آرتی کرکے دیپاولی کا تہوار اپنے انداز میں منایا۔ بھگوان رام سے دعا کرتے ہوئے مسلم خواتین نے زندگی کو خوشگوار بنا کر سب کچھ بہتر ہونے کی خواہش کی۔ وشال بھارت سنستھان اور مسلم مہیلا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مسلم خواتین کی رام آرتی کا انعقاد کیا گیا۔ Muslim Women Performed Aarti
مسلم مہیلا فاؤنڈیشن کی قومی صدر اور ہنومان چالیسہ فیم نازنین انصاری کی قیادت میں جمع ہندو مسلم خواتین نے شری رام پراتھنا شلوک اردو میں گایا۔ اس موقع پر نازنین انصاری نے کہا کہ مذہب بدلنے سے نہ آباؤ اجداد بدل سکتے ہیں، نہ مادر وطن اور نہ بھگوان رام۔ جب تک ہمارے آباؤ اجداد بھگوان رام کے نام سے جڑے رہے، دنیا میں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، اب لوگ شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم اپنی جڑوں سے جڑے رہیں گے تو ہماری عزت قائم رہے گی۔ یہاں جو کچھ ہے وہ تمام ہندو اور سناتنی سنسکاروں کی دین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Diwali Celebration ملک بھر میں دیوالی کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا