ETV Bharat / bharat

منور رانا پر کارروائی اور والمیکی سے متعلق غلط لٹریچر پر پابندی لگانے کا مطالبہ - منور رانا کے خلاف سخت کارروائی

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں والمیکی امبیڈکر آندولن کے ضلع کنوینر امر آدیواسی نے کہا کہ والمکی سماج کے پیشوا مہارشی والمیکی کے خلاف متنازع بیان دینے والے شاعر منور کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ہی حکومت والمیکی سے متعلق جو بھی غلط لٹریچر نصابی کتابوں کی شکل میں موجود ہے۔ اس پر فوری پابندی لگائی جائے۔

munawwar rana
munawwar rana
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 9:01 AM IST

عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا کی مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ منور رانا اپنے کسی نہ کسی بیان کے لئے مسلسل سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ نیا تنازع طالبان کا موازنہ والمیکی سماج سے تعلق رکھنے والے مذہبی پیشوا والمیکی سے کرنے کا سامنے آیا ہے۔

رامپور میں والمیکی امبیڈکر آندولن کے ضلع کنوینر امر آدیواسی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منور رانا بھارت کے قابل قدر شاعر ہیں لیکن انہوں نے ہمارے مذہبی پیشوا مہارشی والمیکی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کر کے ہمارے پورے والمیکی اور دلت سماج کو تکلیف پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منور رانا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اس موقع پر امر آدیواسی نے یہ مزید کہا کہ شاعر منور رانا پر کارروائی کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ پورے ملک سے اس قسم کا لٹریچر بھی ہٹایا جائے جس میں ہمارے مذہبی پیشوا والمیکی سے متعلق بے بنیاد باتیں جوڑی گئی ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں گذشتہ کئی برسوں سے اسکولی نصاب میں بچوں کے سامنے والمیکی کی غلط شبیہ پیش کی جا رہی ہے جو کہ سراسر قانون کے خلاف ہے۔

ویڈیو دیکھیں

مزید پڑھیں:۔ مشہور شاعر منور رانا کے خلاف لکھنئو میں معاملہ درج

واضح رہے کہ منور رانا نے ایک پرائویٹ نیوز چینل پر بات چیت کے دوران طالبان سے متعلق اینکر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'والمیکی پہلے کیا تھے اور بعد میں کیا ہو گئے۔ طالبان بھی پہلے کے مقابلے میں اب بدل چکے ہیں۔ اب پہلے جیسا ماحول نہیں ہے۔' منور کے اسی بیان کے خلاف ہنگامہ برپا ہے اور ایف آئی آر کرائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.