ETV Bharat / bharat

Glass Igloo Restaurant at Gulmarg وادی کا پہلا شیشے کا اگلو ریسٹورنٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا

گلمرگ میں فنلینڈ کے طرز پر وادی کا پہلا شیشے کا اگلو ریسٹورنٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ۔ گلمرگ کے ایک مشہور ہوٹل کولاہوئی گرین ہائٹس نے اپنی ایک اور منفرد کوشش کے تحت فنلینڈ کے طرز پر وادی کا پہلا شیشے کا اگلو ریسٹورانٹ بنایا ہے۔

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 5:23 PM IST

Updated : Jan 28, 2023, 6:29 PM IST

وادی کا پہلا شیشے کا اگلو ریسٹورنٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا

سرینگر: گلمرگ اس وقت سیاح اور مقامی لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ جہاں ایک طرف برف سے ڈھکی ہوئی ڈھلانوں پر کھلاڑی سکینگ اور سنو بورڈنگ کرتے نظر آرہے ہیں وہیں شیشے سے بنا اگلو رسٹورنٹ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ گلمرگ کے ایک مشہور ہوٹل کولاہوئی گرین ہائٹس نے اپنی ایک اور منفرد کوشش کے تحت فنلینڈ کے طرز پر وادی کا پہلا شیشے کا اگلو ریسٹورانٹ بنایا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے وادی کا پہلا اگلو ریسٹورنٹ بنایا تھا۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہوٹل کے منیجر حامد مسعودی نے بتایا کہ پہلے ہم نے ایشیا کا سب سے بڑا اگلو بنایا پھر گزشتہ برس ایک اور اگلو بنایا جو دنیا کا سب سے بڑا تھا۔ امسال ہم نے فنلینڈ کی طرز پر بھارت کا پہلا شیشے کا اگلو بنایا۔ ہمارے پاس ہوٹل کے صحن میں تین ایسے اگلوں ہیں۔ وہیں گلمرگ کے فیز ون پر بھی تین اگلو بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ فبریکٹڈ ہوتا ہے۔ اسے چین سے درآمد کیا گیا ہے۔ لوگوں سے اچھا فیڈبیک حاصل ہو رہا ہے۔ یہاں کھانا کھاتے وقت آپ کو گرمی بھی ملتی ہے اور بہترین نظارے بھی۔ اس میں ایک وقت ایک ساتھ آٹھ افراد کھانا کھا سکتے ہیں، جس کے لیے سیاح کو دو ہزار روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ مسعودی کا کہنا تھا کہ آئندہ برس کے لئے بھی ہم نے کچھ سوچا ہے لیکن ابھی بتانا ٹھیک نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Snow Taj Mahal in Gulmarg: گلمرگ میں برف سے تیار کردہ تاج محل

وہیں قومی دارالحکومت دہلی سے آئی ایک سیاح نے کہاکہ وہ چاہتی تھیں کہ وہ وادی کشمیر میں آ کر اس اگلو میں بیٹھ کر کشمیری کہوے کا لطف اٹھائیں اور آج وہی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ بالکل بھی ٹھنڈ نہیں لگ رہی۔ میں نے انٹرنیٹ پر یہ اگلوں دیکھا تھا۔ اسی وقت میں نے طے کر لیا تھا کہ جب بھی میں گلمرگ جاؤں گی، تو اس ریسٹورانٹ میں ضرور جاؤں گی۔ آج میرا وہ سپنا پورا ہوا ہے، میرے ساتھی سکینگ کر رہے ہیں اور میں یہاں کہوا پی رہی ہوں۔

Last Updated : Jan 28, 2023, 6:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.