ممبئی: جامع مسجد کے چیئرمین شعیب خطیب Mumbai Jama Masjid Chairman Shoaib Khateeb on Vaccination کہتے ہیں کہ مسلم طبقے میں کورونا ویکسین کے متعلق پھیلی غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے ممبئی جامع مسجد ٹرسٹ نے تین روزہ ویکسینیشن کیمپ منعقد کیا ہے۔ مسلم طبقے میں ویکسین کے متعلق غلط فہمیوں کی بناء پر کئی لوگ اس سے محروم تھے۔ مفتیان کرام اور اسلامک اسکالر سے مشورے اور کورونا ٹیکے کی شرعی حیثیت جاننے کے بعد جامع مسجد ٹرسٹ نے ویکسینیشن ڈرائیو چلانے کا فیصلہ کیا۔ اب تک چھ سو سے زائد افراد نے کووی شیلڈ اور کو ویکسین کا ٹیکہ لگوایا۔
جامع مسجد کے ٹرسٹی شعیب خطیب نے کہا کہ لوگوں میں ویکسین کے متعلق کافی غلط فہمیاں Shoaib Khateeb On Misconceptions About Vaccines پھیلی ہوئی ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ ویکسین لینے کے بعد طبیعت خراب ہوجاتی ہے اور جلد ہی موت واقع ہوجاتی ہے۔ جامع مسجد ٹرسٹ نے ویکسین کے متعلق الگ الگ وہم و گمان میں مبتلا افراد کی صحیح رہنمائی کے لئے کووڈ ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔ تین روزہ کیمپ میں تقریباً ساڑھے چھ سو سے زیادہ افراد نے ٹیکہ لگوایا۔
یہ بھی پڑھیں:
ممبئی: جامع مسجد ٹرسٹ کا مفت سلنڈر آکسیجن بینک
جامع مسجد ممبئی انڈو اسلامک طرز تعمیر کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے، جسے نہ تو مغلوں نے تعمیر کیا نہ تو انگریزوں نے اس کی تعمیر کی۔ كوکنی مسلمانوں اور تاجروں نے آج سے ساڑھے تین سو برس قبل اس کی تعمیر کی تھی، جو دور حاضر میں نہ صرف مسجد ہے بلکہ ایک عظیم شاہکار، ایک عجائب خانہ، کُتب خانہ اور قدرتی تالاب جہاں میٹھے پانی کا ذخیرہ ہے۔