ETV Bharat / bharat

کورونا پر قابو پانے کا واحد حل بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری: ڈاکٹر فاؤچی

author img

By

Published : May 10, 2021, 10:11 AM IST

کورونا پر قابو پانے کا واحد طویل المیعاد حل ویکسینیشن ہی ہے۔ جو بھارت میں کورونا پر قابو پانے میں مددگارثابت ہوسکتا ہے۔ یہ باتیں امریکہ کے محکمہ صحت کے خصوصی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے بتائیں۔ انہوں نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے اینٹی کووڈ ویکسین کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا۔

US Fauci
US Fauci

امریکی صدر جو بائیڈن کے چیف میڈیکل ایڈوائزر، انتھونی فاؤچی نے اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ، "لوگوں کو وبا کے مکمل طور پر خاتمے کے لئے اور کورونا سے بچاؤ کے لیے کورونا ٹیکے لگانا چاہیے۔" بھارت دنیا کا سب سے بڑا ویکسین تیار کرنے والا ملک ہے۔ انہیں نہ صرف ملک کےاندر سے، بلکہ باہر سے بھی وسائل و ذرائع حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ، "یہی وجہ ہے کہ دوسرے ممالک کو یا تو ویکسین تیار کرنے میں بھارت کی مدد کرنی چاہئے یا ویکسین کا عطیہ کرنا چاہئے۔" ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ بھارت کو فوری طور پر عارضی اسپتال بنانے کی ضرورت ہے، جس طرح چین نے ایک سال قبل کیا تھا۔

US Fauci
US Fauci

فاؤچی نے کہا کہ، 'تمہیں اس طرح کرنا ہی پڑے گا۔ مریضوں کے لیے اسپتال میں بستر نہیں ہونے پر آپ لوگوں کو گلیوں میں نہیں چھوڑ سکتے۔ آکسیجن نہ ہونے کے سبب وہاں کے حالات بہت نازک ہیں۔ میرا مطلب ہے کہ لوگوں کو آکسیجن نہ مل پانا واقعی افسوسناک ہے۔

فاؤچی نے بتایا کہ اسپتالوں میں بستر، آکسیجن، پی پی ای کٹس اور دیگر طبی سامان کو فوری طور پر مہیا کرانا ضروری ہے۔ انہوں نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.