ETV Bharat / bharat

Uttarakhand Budget Session اتراکھنڈ کا بجٹ سیشن پیر سے شروع، ہنگامہ آرائی کا امکان - اتراکھنڈ کا بجٹ اجلاس 13 مارچ سے شروع

اتراکھنڈ کا بجٹ اجلاس 13 مارچ سے گیرسین اسمبلی میں شروع ہونے والا ہے۔ کل اجلاس کا آغاز گورنر کے خطاب سے ہوگا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 12, 2023, 7:50 PM IST

بھراڑیسین: اتراکھنڈ کا بجٹ سیشن سال 2021 کی طرح اس بار بھی ریاست کے گیرسین کے بھراڑیسین میں واقع ودھان سبھا بھون میں شروع ہوگا۔ مختلف امور پر اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ اس بار بجٹ سیشن ہنگامہ خیز ہوگا۔ گیرسین کے بھراڑیسین میں واقع ودھان سبھا بھون میں پیر سے بجٹ سیشن میں خطاب کے لئے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ اتوار کو یہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے اسمبلی اسپیکر ریتو کھنڈوری بھوشن کے ساتھ کیمپس کا معائنہ کیا۔

پولیس گارڈ نے گورنر کو سلامی دی، جو پیر سے شروع ہونے والے ریاستی بجٹ اجلاس سے خطاب کے لیے یہاں ہیلی پیڈ پر پہنچے، جبکہ اسپیکر نے پھولوں کے گلدستے سے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسمبلی احاطے اور مختلف چیمبرز کا معائنہ کیا۔ پشکر سنگھ دھامی نے اسمبلی کی تیاریوں سے مطمئن ہوکرمحترمہ بھوشن کو مبارک باد دی۔ اس کے بعد دونوں نے سیلف ہیلپ گروپ کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور ان کے تیار کردہ پہاڑی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ سیلف ہیلپ گروپس کی تعریف کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ خواتین اپنے گروپوں کے ذریعے ملک اور ریاست میں کام کر رہی ہیں۔ ان گروہوں کے ذریعہ انقلاب لایاگیا ہے جو اب ہر عورت کو خود انحصار بننے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

گورنر کو مطلع کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سیلف ہیلپ گروپس کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں، یہاں تک کہ ودھان سبھا کے اجلاس کے دوران سیلف ہیلپ گروپس کے تیار کردہ پکوان کھانے میں شامل کیے جائیں گے۔ جس سے خواتین کے گروپوں کو بھی آمدنی ہو گی اور اسمبلی بھی ان کی بنائی ہوئی ملکی مصنوعات خرید رہی ہے۔ اس بار بجٹ اجلاس میں پہاڑی کھانوں کا ذائقہ بھی ملے گا۔ اتراکھنڈ کی دیہی خواتین کی روزی روٹی اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے اسمبلی بھراڑیسین میں منعقد ہونے والے بجٹ اجلاس میں سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے پہاڑی کھانوں کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Second Phase of Budget Session بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کی کارروائی پیر سے شروع ہوگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.