ETV Bharat / bharat

Tomar on Uttar Pradesh: 'کاشتکاری سمیت مجموعی ترقی کےنکتہ نظرسے اترپردیش سرفہرست' - تومر نے کہا ترقی کے معاملے میں اترپردیش ایک سرکردہ ریاست بن گئی

مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر Union Minister for Agriculture Narendra Singh Tomar نے سردار ولبھ بھائی پٹیل یونیورسٹی آف ایگریکلچراینڈ ٹیکنالوجی میرٹھ کے ماتحت چلنے والے کرشی وگیان کیندرKrishi Vigyan Kendra مظفر نگر اور شاملی کی ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ کا پیرکے روز افتتاح کیا۔

کاشتکاری سمیت مجموعی ترقی کےنکتہ نظرسے اترپردیش سرفہرست

author img

By

Published : Jan 4, 2022, 3:42 AM IST

مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کے وژن ، رہنمائی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قابل قیادت میں زرعی شعبے میں ترقی Development in the Agricultural Sector سمیت مجموعی ترقی کے معاملے میں اتر پردیش ایک سرکردہ ریاست بن گئی Uttar Pradesh Became a Leading State ہے ۔ اس جوڑی نے یوپی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

ورچوئل پروگرام میں مہمان خصوصی تومر نے کہا کہ موجودہ ماحول میں ہمارے وزیر اعظم جہاں ایک طرف ملک کی ہمہ جہت ترقی کی فکر کر رہے ہیں ، وہیں دوسری طرف زرعی شعبے کو ترقی یافتہ شعبے میں تبدیل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ سات برسوں میں بہت سی اسکیمیں لاگو کی گئی ، فنڈنگ ​​میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کسان ٹیکنالوجی سے جڑے، مہنگی فصلوں کی طرف متوجہ ہو ، دلہن- تلہن اور باغبانی پر توجہ رہے ، وہ مائیکرو اریگیشن کی طرف جا ئیں اور ملک کی ضرورت میں اپنا تعاون پیش کریں ، اس نظریے کے ساتھ مرکزی حکومت نے اسکیمیں بنائی، ان کا نفاذ اچھی طرح سے ہو رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور وزیر زراعت سمیت پوری ٹیم ان اسکیموں پر اچھی طرح سے عمل کر رہی ہے اور آج ریاست کی بہتر حالت دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے ۔ ریاست میں کے وی کےکا بھرپور استعمال کرتے ہوئے تعاون دیا گیا ہے ۔ زرعی تحقیق کو نیچے تک پہنچانے، اچھی اقسام کے بیج کسانوں کو دستیاب کرانے ، پیداوار میں اضافہ کرنے میں حکومت نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

تومر نے کہا کہ زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اسے مضبوط کرنا ہمارا فرض ہے ۔ وزیراعظم کی جانب سے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی اپیل پر سب کے تعاون سے اس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

اس سلسلے میں انہوں نے کشمیر کے سری نگرمیں اپنے قیام کے دوران زعفران اگانے والے کسانوں کی طرف کہی گئی اس بات کا ذکر کیا کہ وہاں مرکزی حکومت کی جانب سے زعفران پارک بنائے جانے سے انہیں زعفران کے ایک لاکھ روپے کے بجائے 2 لاکھ روپے فی کلو قیمت مل رہی ہے۔

یواین آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.