ETV Bharat / bharat

Ashfaq Saifi Visit Darul Uloom Deoband: دارالعلوم دیوبند مودی کے ’ایک ہاتھ میں قرآن، ایک ہاتھ میں کمپیوٹر‘ خواب کو پورا کر رہا ہے - اشفاق سیفی کا دارالعلوم دیوبند دورہ

اترپردیش اقلیتی کمیشن کے چیرمین اشفاق سیفی نے دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا اور ادارے کے مہتمم اور نائب مہتمم سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے دارالعلوم دیوبند کے تعلیمی نظام اور حب الوطنی کی تعریف کی اور کہا کہ دارالعلوم دیوبند وزیراعظم نریندر مودی کے "ایک ہاتھ میں کمپیوٹر اور ایک ہاتھ میں قرآن" کے خواب کو پورا کر رہا ہے۔ Ashfaq Saifi Visit Darul Uloom Deoband

اشفاق سیفی کا دارالعلوم دیوبند دورہ
اشفاق سیفی کا دارالعلوم دیوبند دورہ
author img

By

Published : Apr 1, 2022, 6:47 AM IST

جمعرات کو اترپردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا اور دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی اور نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدرسی سے ادارے کے گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جہاں ادارے کے ذمہ داران نے اشفاق سیفی کو ادارے کی تعلیمی نظام اور خدمات کے بارے میں تفصیل سے بتایا، وہیں چیئرمین نے ادارے کی تعلیم اور یہاں دی جانے والی حب الوطنی کی بھی بھرپور تعریف کی۔ Ashfaq Saifi Visit Darul Uloom Deoband

اس دوران انہوں نے دارالعلوم دیوبند کی لائبریری، مسجد رشید اور دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند ایک عالمی شہرت یافتہ اور تاریخی تعلیمی ادارہ ہے جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ دارالعلوم دیوبند اور اس کے علمائے کرام نے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے، ریشمی رومال تحریک چلانے والے شیخ الہند مولانا محمود حسن اسی دارالعلوم دیوبند کے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دیتا ہے، جو ملک کے وزیر اعظم کا خواب ہے کہ ’’مسلمانوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور ایک ہاتھ میں کمپیوٹر‘‘ کے خواب کو پورا کر رہا ہے۔ انہوں نے دارالعلوم دیوبند پر دہشت گردی کا الزام لگانے میں معلومات کی کمی بتائی اور کہا کہ ایسے لوگوں کو پہلے دارالعلوم دیوبند میں آنا چاہیے اور یہاں کی تعلیمی نظام اور خدمات کو قریب سے دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند اور اس کے علمائے کرام نے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے، ملک اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔

اشفاق سیفی کا دارالعلوم دیوبند دورہ

مزید پڑھیں:۔ Darul Uloom Deoband Fatwa Linked Removed: دارالعلوم دیوبند کی مبینہ متنازع فتوؤں کے لنکس ویب سائٹ سے ہٹائے گئے؟

اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے پردے کے سوال کو ٹالتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت سب کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے، ہر طبقہ کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔ یوگی حکومت کی ان فائدہ مند اسکیموں کی وجہ سے تمام طبقات نے ہمیں ووٹ دیا ہے اور ریاست میں ایک بار پھر زبردست اکثریت کے ساتھ یوگی حکومت بنی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.