اترپردیش میں چھٹے مرحلے کے تحت پوروانچل خطے کی 10 اضلاع کی 57سیٹوں پر صبح 7تا شام 6بجے تک منعقد ہونے والی ووٹنگ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگئی۔
اس مرحلے میں اوسطا 55.79 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹنگ فیصد میں اضافے کے قومی امکانات ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق اس مرحلے میں ابھی تک سب سے زیادہ ووٹنگ 62.66 فیصدی ضلع امبیڈکر نگر میں ہوئی ہے وہیں سب سے کم ضلع بلرامپور میں 48.90 فیصدی ووٹنگ ہوئی