اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی سٹی علاقے کے سکھپال نگر اینٹ بھٹّے کے نزدیک گزشتہ اتوار و پیر کی شب تقریبا 11 بجے اے بی پی نیوز رپورٹر کی بائک کے پول سے ٹکرا جانے کے سبب موت ہوگئی۔ یہ اطلاع پولیس نے دی۔
واضح رہے کہ متوفی نے گزشتہ 12جون کو اے ڈی جی کو مکتوب ارسال کر جان مال کی حفاظت کا مطالبہ کیا تھا۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سریندر دیویدی نے پیر کو بتایا کہ اے بی پی نیوز رپورٹر سلبھ شری واستوا ) 42( ساکن ریلوے روڈ پرتاپ گڑھ اتوار کو تھانہ لال گنج علاقے کے اسرہی گاوں میں برآمد اسلحہ فیکٹری کی نیوز کور کرکے واپس گھر جارہے تھے کہ تھانہ کوتوالی سٹی علاقے کے سکھپال نگر اینٹ بھٹّے کے نزدیک بجلی کے پول سے ٹکرا جانے کے سبب شدید زخمی ہو گئے۔بعدازیں علاج کے لئے انھیں ضلع اسپتال لایا گیا،ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔
وہیں اطلاع پر اہل خانہ ضلع اسپتال پہنچا۔ پولیس دیگر پہلو پر گہرائی سے تحقیقات کر قانونی کارروائی کر رہی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا۔متوفی سلبھ کے پسماندگان میں اہلیہ،ایک بیٹا اور بیٹی ہے ۔
واضح کردیں کہ متوفی سلبھ کو شراب مافیا کے خلاف خبر چلانے کے سبب خوف تھا ،انہوں نے گزشتہ 12 جون کو اے ڈی جی کو مکتوب ارسال کر جان و مال کی حفاظت کا مطالبہ کیا تھا۔
یواین آئی