ETV Bharat / bharat

امریکی صحافی میانمار کی جیل سے رہا - American journalist Danny Fenster

آن لائن میگزین فرنٹیئر میانمار کے منیجنگ ایڈیٹر فینسٹر کو جمعہ کو جھوٹی یا اشتعال انگیز معلومات پھیلانے، غیر قانونی تنظیموں سے رابطہ کرنے اور ویزا کے ضوابط کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیا گیا۔ فینسٹر کی سزا ان سات صحافیوں میں اب تک کی سب سے سخت سزا تھی، جنہیں فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے سزا سنائی گئی ہے۔

US journalist freed from Myanmar jail
US journalist freed from Myanmar jail
author img

By

Published : Nov 15, 2021, 6:04 PM IST

اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر بل رچرڈسن نے پیر کو کہا کہ امریکی صحافی ڈینی فینسٹر کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے گھر جا رہے ہیں۔ امریکی صحافی کو چند روز قبل میانمار میں 11 سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

امریکی صحافی میانمار کی جیل سے رہا

رچرڈسن نے ایک بیان میں کہا کہ فینسٹر کو میانمار میں ان کے حوالے کر دیا گیا ہے اور وہ اگلے ڈیڑھ دن میں قطر کے راستے امریکہ واپس چلے جائیں گے۔

آن لائن میگزین فرنٹیئر میانمار کے منیجنگ ایڈیٹر فینسٹر کو جمعہ کو جھوٹی یا اشتعال انگیز معلومات پھیلانے، غیر قانونی تنظیموں سے رابطہ کرنے اور ویزا کے ضوابط کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیا گیا۔

فینسٹر کی سزا ان سات صحافیوں میں اب تک کی سب سے سخت سزا تھی، جنہیں فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے سزا سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار: سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 4 مظاہرین ہلاک

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ یہ "ایک بے گناہ شخص کی غیر منصفانہ سزا ہے۔"

رچرڈسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے فینسٹر کی رہائی کے لیے میانمار کے حالیہ دورے کے دوران فوجی رہنما جنرل من آنگ ہلینگ کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کی۔ میانمار میں فوج نے فروری میں نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو معزول کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.