امریکی ریاست آرکنساس میں ایک کار شو میں فائرنگ کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی نشریاتی نیٹ ورک نیشنل براڈکاسٹنگ کمپنی (این بی سی) کے حوالے سے ہفتے کے روز پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ "اے ایس پی (ارکنساس اسٹیٹ پولیس) کو فراہم کردہ ابتدائی معلومات یہ ہے کہ گولی لگنے سے 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔" At Least 10 Injured In Car Show Shooting In Arkansas
مزید پڑھیں: Suspect Shot Three Police Officers In Texas: ٹیکساس میں مشتبہ شخص نے تین پولیس اہلکاروں کو گولی ماری
فائرنگ کا یہ واقعہ ہفتہ کی رات ارکنساس کی دیشا کاؤنٹی کے شہر ڈوماس میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ہائی وے پٹرولنگ افسران، فوجیوں اور تفتیش کاروں کو روانہ کیا گیا جہاں کار شو ہو رہا تھا۔ ممکنہ مشتبہ افراد یا زخمیوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔