ETV Bharat / bharat

سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

بیسویں صدی کے معروف مفکر، مایہ ناز فلسفی اور شاعرِ مشرق کے نام سے مشہور علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر بھارت اور دیگر ممالک میں یومِ اردو منایا جاتا ہے۔

سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 10:10 AM IST

علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعہ دنیائے اردو میں ایسا انقلاب برپا کیا اور ایسی روح پھونکی جسے محبان اردو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں شاعری اور ان کے فکروفن پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر بھارت اور دیگر ممالک میں یومِ اردو منایا جاتا ہے

اردو، جنوبی ایشیا کی ایک اہم اور بڑی زبان ہے۔ یہ بھارت کی اٹھارہ قومی زبانوں میں سے ایک ہے۔ یہ پاکستان کی سرکاری زبان ہے حالانکہ اس زبان پر عربی و فارسی کے اثرات ہیں لیکن عربی و فارسی کے برعکس یہ ہندی کی طرح ایک ہند آریائی زبان ہے جو برصغیر ہند میں پیدا ہوئی اور یہیں پلی بڑھی اور پروان چڑھی۔

تاریخی اعتبار سے دیکھیں تو اردو کی ابتدا بارہویں صدی کے بعد مسلمانوں کی آمد سے ہوتی ہے۔ یہ زبان شمال مغربی ہندوستان کے علاقوں سے رابطے کی زبان کے طور پر اُبھری، جب اس زبان کو ہندوی کہا جاتا تھا۔

علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعہ دنیائے اردو میں ایسا انقلاب برپا کیا

عہد وسطیٰ میں اس مخلوط زبان کو مختلف ناموں سے جانا گیا، مثلاً ہندوی، زبان ہند، ہندی، زبانِ دہلی، ریختہ، گجری، دکنی، زبانِ اردوئے معلّٰی، زبان اردو وغیرہ۔

لغوی اعتبار سے اردو (اصل میں ترکی زبان کا لفظ ہے) جس کے معنیٰ لشکر، چھاؤنی یا شاہی پڑاؤ کے ہوتے ہیں۔ یہ لفظ دہلی شہر کے لیے بھی مستعمل تھا جو صدیوں مغلوں کا دارالحکومت رہا۔

واضح رہے کہ ان سب باتوں کے باوجود اردو کے بڑے قلم کار انیسویں صدی کے آغاز تک اپنی زبان اور بولی کو ہندی یا ہندوی کہتے ہیں۔

یہ پاکستان کی سرکاری زبان ہے
یہ پاکستان کی سرکاری زبان ہے

ساتھ ہی ساتھ اردو نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے تو بھارتی فلم سنیما میں بھی اردو کا اہم رول رہا ہے۔

ہر برس کی طرح اس برس بھی ملک بھر میں علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر یوم اردو منایا جا رہا ہے لیکن اس برس مہلک وبا کورونا وائرس کے پیش نظر آن لائن پروگرامز اور ویبینار کا اہتمام کیا جارہا ہے، تاہم اس کے علاوہ کئی شہروں میں سیمینار کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں شاعری اور ان کے فکروفن پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے

اردو کے معروف شاعر داغ دہلوی نے بھی کیا خوب کہا ہے

اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ​

سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے​

سارے جہاں میں اُردو کی دھوم کا نعرہ داغ دہلوی نے لگایا تھا۔ یہ کوئی ایسی بے بنیاد بات بھی نہیں تھی، اُردو دنیا کے کئی ممالک میں سمجھی اور بولی جاتی ہے، البتہ یہ کسی خاص علاقے یا قوم کی کی زبان نہیں۔

سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

ایک سروے کے مطابق دنیا میں اُردو بولنے اور سمجھنے والے لوگوں کی تعداد 170 ملین سے زائد ہے، اور بھارت جیسے بڑے ملک میں اکثریت اُردو سمجھتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.